
دوا کے ذریعے علاج کبھی غذا کے ذریعے علاج کا متبادل نہیں ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر میں اب یہ رحجان عام ہو رہا ہے کہ لوگ علاج بالغذاء سے دور ہو کر ادویات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
اس رحجان کی وجہ سے ہم دوا لیتے ہی ایک بیماری سے نجات پاتے ہیں تو اس دوا کے سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے دوسری بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
اس کا واحد حل یہ ہے کہ ہم دنیا میں رائج پرانے طریقہ علاج یعنی کہ علاج بالغذاء کی طرف آئیں۔
جب ہم غذا کے ذریعے علاج کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ یہ کتنا سستا اور کارآمد ہے۔
اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ نے روز مرہ استعمال کی چیزوں کو ایک خاص انداز میں استعمال کرنا ہے اور بیماری سے نجات پانی ہے۔
آج ہم ایسا ہی ایک قدرتی نسخہ دیکھیں گے جو کہ قدرت کا انمول تحفہ ہے اور کئی بیماریوں کیلئے شفاء ہے۔
آج ہم بات کریں گے کدو کے بیج (Pumpkin Seeds ) کی جو کہ قدرتی طور پر ایسے اجزاء سے مالا مال ہوتا ہے جو بیماریوں کے خلاف مدافعت ہوتے ہیں اور صحت کیلئے ضامن ۔
کدو کے بیج اور قوتِ مدافعت:
کدو کے بیج زنک اور ایٹنی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی کی وجہ سے ہمارا جسم خود بخود کئی بیماریوں سے لڑنے کے قابل ہوجاتا ہے جیسا کہ انفشیکشن، نزلہ زکام اور سوزش وغیرہ۔
صحت مند دل اور کدو کے بیج:
کدو کے بیج صحت مند فیٹس، میگنشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتےہیں۔
یوں اس بیج کی تھوڑی سی مقدار ایک صحت مند دل کیلئے دوا کا کام کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: دوا بھی غذا بھی، لونگ کے پانی کے حیرت انگیز فوائد
نیند میں بہتری لانا:
کدو کے بیج میں ٹرپٹوفن نامی مادہ موجود ہوتا ہے جو کہ بہتر نیند کیلئے ایک قدرتی کمپاؤنڈ ہے۔
سونے سے قبل اس بیج کی چھوٹی سے مقدار استعمال کرنے سے ہماری نیند میں بہتری آئے گی جو کہ ہماری صحت کیلئے کئی فوائد کا باعث بنتی ہے۔
ہاضمے کی بہتری:
ایک چمچ کدو کے بیج کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض کی شکایت ختم ہوتی ہے جو کہ پیٹ اور آنتوں کی کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
بلڈ شوگر کو مستحکم کرنا:
دنیا بھر میں بلڈ شوگر اب ایک وبائی شکل اختیار کر چکی ہے اور ہر گھر میں اس مرض کے متاثرین دیکھنے کو ملتے ہیں۔
کدو کے بیج استعمال کرنے سے بلڈ شوگر مستحکم ہو سکتی ہے جو کہ شوگر کے اوپر نیچے ہونے کی وجہ سے جنم لینے والی بیماریوں کا قلعہ قمع کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
ہڈیوں کیلئے بہترین دوا:
کدو کے بیج میں زنگ، فاسفورس اور میگنشیئم جیسے اجزاء ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ دانتوں کی مضبوطی کیلئے فائدہ مندہوتی ہیں۔ یوں یہ بچوں اور بڑوں کیلئے یکساں طور پر مفید ہوتےہیں۔
جلد اور بالوں کیلئے بہترین نسخہ:
تھوڑی سی مقدار میں کدو کے بیج کا مستقل استعمال بالوں اور جلد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ اس میں موجود وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کو مضبوط کرتے ہیں جبکہ جلد سے ایکنی کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں۔
یاد رکھیں جو علاج غذا کے ذریعے ہوسکتا ہو اس کیلئے دوا لیتے رہنا گھاٹے کا سودا ہے۔
یہ بیج باآسانی چند روپے میں میسر آسکتے ہیں۔ انہیں کھانا بھی آسان ہے۔ اس کے برعکس دوائیں جیب پر بھاری اور نقصان دینے والے اجزاء سے مل کر بنی ہوتی ہیں جو فائدے کے ساتھ نقصان یعنی کہ سائیڈ ایفکٹس بھی دے جاتی ہیں۔