کھیل

انوشکا اور ویرات کوہلی انڈیا کیوں چھوڑ رہے

4 جولائی 2024، انڈین کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیتنے اور 4 دن بارباڈوس میں طوفان میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچی۔ ٹیم کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے بس ایک دن کا ریسٹ کیا اور اگلے دن 5 جولائی کو وہ پھر ایئر پورٹ پر دیکھے گئے۔
شائقین حیران تھے کہ ابھی تو ورلڈکپ جیت کر وطن واپس لوٹے ہیں اور فوراً ہی کہیں اور روانگی یہ ماجرا کیا ہے۔ معلوم پڑا کے ویرات کوہلی لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں کیونکہ انوشکا اور انکے تو بچے وہیں گزشتہ دو ماہ سے موجود ہیں۔
ورلڈکپ کے فائنل میں بھی شائقین نے یہ نوٹ کیا کہ انوشکا میچ دیکھنے نہ آئیں۔ ان کی لندن موجودگی اور ویرات کوہلی کے روانگی نے بحث کو جنم دیا جس سے شائقین اب یہ گمان لگا رہے ہیں کہ انوشکا اور ویرات کوہلی انڈیا چھوڑ کر مستقل لندن شفٹ ہور ہے ہیں۔
ان کے مداح یہ اندازے ہوا میں نہیں لگا رہے۔ ان کے سامنے ویرات کوہلی کا ایک انٹرویو ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ شائقین کے شور سے دور کہیں پرسکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ جیتنے والی انڈین ٹیم 4 دن کہاں پھنسی رہی

انہوں نے انٹرویو میں یہ تک کہہ دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لے کر چلے گئے تو ایسے جائیں گے کہ کسی کو دکھائی نہیں دیں گے۔
ظاہر ہے ایک عرصے تک ملک کا نام روشن کرنے والے سٹار جب باہر نکلیں تو لوگ ان سے آٹو گراف لینے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کیلئے کیوں آگے نہ بڑھیں۔
یہی وجہ ہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی اب انڈیا سے باہر شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں تاکہ ایک پرسکون زندگی گزاری جا سکے۔ ورلڈکپ ٹی ٹونٹی 2024 میں جیت کے بعد کوہلی پہلے ہی ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
اگر وہ مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں تو ان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر نہیں ہوگی کیونکہ اس کے بعد وہ ملک میں رہنے کی بجائے لندن میں شفٹ ہونے کی پلاننگ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button