کھیل

شعیب اختر کی پیشگوئی، بھارت یا جنوبی افریقہ کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی چیمپئن

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کل برج ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پورے میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک پہنچی ہیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کریگی۔ اس موقع پر پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنی پیشگوئی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فاتح قرار دیا ہے۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ خاص طور روہت شرما اور سوریا کمار یادو نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے گزشتہ ورلڈ کپ میں کچھ کمی کا سامنا کیا تھا، لیکن اس بار وہ بھرپور طریقے سے ٹیم کو جیت کی طرف لے جا رہے ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس وقت بہت مضبوط نظر آ رہی ہے اور اس کو یہ ٹرافی جیتنی بھی چاہیے۔ انہوں نے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے حق میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہی ٹیم جیت کی حقدار ہے۔

مزید پڑھیں:سیمی فائنل میں بری شکست، افغانستان ورلڈکپ سے باہر

انہوں نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جائیں تو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیں، تاکہ ان کے پاس میچ جیتنے کا کچھ چانس ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مضبوطی کے پیش نظر جنوبی افریقہ کو اپنی کارکردگی میں زیادہ توجہ دینی ہوگی۔
یہ بات واضح رہے کہ بھارت تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2007 میں پہلا ورلڈ کپ جیتا تھا ۔کرکٹ شائقین کو کل کے فائنل کا بے صبری سے انتظار ہے، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی پوری محنت اور لگن کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور کوئی ایک ٹیم جیت اپنے نام کریگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button