
دنیا کی صفِ اول کی فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی، نیسلے (Nestlé) نے پاکستانی طلبہ اور نوجوانوں کے لیے اپنے مشہور سمر انٹرن شپ پروگرام ‘Nesternship Pakistan 2026’ کا اعلان کر دیا ہے۔
اگر آپ بھی کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے اور اپنا شاندار کیریئر شروع کرنے کے خواہشمند ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
نیسٹرن شپ پروگرام کیا ہے؟
نیسٹرن شپ (Nesternship) ایک 6 ہفتوں پر محیط بامعاوضہ (Paid) انٹرن شپ پروگرام ہے۔ یہ پروگرام خاص طور پر ان پرعزم طلبہ اور نئے فارغ التحصیل نوجوانوں (Fresh Graduates) کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایف ایم سی جی (FMCG) سیکٹر کی دنیا کو قریب سے جاننا چاہتے ہیں۔
اس میں شرکاء کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ انہیں حقیقی کاروباری پراجیکٹس پر کام کرنے، انڈسٹری لیڈرز کی نگرانی میں سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
اس انٹرن شپ کے اہم فوائد کیا ہیں؟
بہترین وظیفہ: مارکیٹ کے مطابق پرکشش وظیفہ (Stipend) فراہم کیا جائے گا۔
حقیقی تجربہ: لائیو بزنس پراجیکٹس اور پراجیکٹ پر مبنی لرننگ۔
ماہرین سے رہنمائی: انڈسٹری کے بہترین اور سینئر لیڈرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ۔
پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ: اپنے کیریئر کے لیے ایک مضبوط اور کارآمد پروفیشنل نیٹ ورک بنانے کا موقع۔
کون سے شعبہ جات (Streams) میں اپلائی کیا جا سکتا ہے؟
امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور دلچسپی کے مطابق درج ذیل مختلف شعبوں میں درخواست دے سکتے ہیں:
ایگری سروسز (Agri Services)
کارپوریٹ کمیونیکیشنز (Corporate Communications)
فنانس (Finance)
ہیومن ریسورس (Human Resources)
لیگل (Legal)
مارکیٹنگ اور سیلز (Marketing & Sales)
سپلائی چین (Supply Chain)
ٹیکنیکل (Technical)
نیسلے واٹرز اور نیسلے پروفیشنلز بی ٹو بی (Nestlé Waters & B2B)
نیسٹرن شپ کی اہلیت کا معیار :
امیدوار اس وقت کسی بھی بیچلر (Bachelor’s) یا ماسٹر (Master’s) ڈگری پروگرام میں زیرِ تعلیم ہوں۔
امیدوار کے پاس بہترین کمیونیکیشن، ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت (Problem-solving skills) ہونی چاہیے۔
امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ وہ انٹرن شپ کے 6 ہفتوں کے مکمل دورانیے کے لیے دستیاب ہو۔
درخواست دینے کا طریقہ کار:
انتخابی عمل 4 انتہائی آسان مراحل پر مشتمل ہے:
آن لائن اپلائی: دی گئی لنک پر جا کر اپنا پروفائل مکمل کریں اور درخواست جمع کروائیں۔
آن لائن ٹیسٹ: ایک دلچسپ گیم پر مبنی اسسمنٹ (Gamified Assessment) مکمل کریں۔
انٹرویو: ٹیسٹ میں شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں سے انٹرویو لیا جائے گا۔
حتمی اعلان: کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کو بذریعہ ای میل آن بورڈنگ کے لیے مطلع کر دیا جائے گا۔
اہم تاریخ اور مقام
یہ انٹرن شپ پاکستان کے مختلف شہروں (Multiple Cities) میں آفر کی جا رہی ہے۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 مئی 2026 رکھی گئی ہے۔
نیسلے جیسی عالمی شہرت یافتہ کمپنی کا حصہ بننے کیلئے ابھی آن لائن درخواست جمع کرائیں اور نیسٹرن شپ کا حصہ بنیں۔



