پاکستانی شائقین نے کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بہتر بنانے کا حل ڈھونڈ لیا

جہاں پاکستانی کرکٹ فین دنیا کے کسی بھی ملک کے مداحوں سے زیادہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، وہیں ٹرول کرنے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے ٹی ٹونٹی میچز میں پے درپے شکست کے بعد کرکٹ شائقین پاکستانی ٹیم کے کارکردگی بہتر بنانے کی نئی نئی تجاویز دے رہے ہیں جو تجویز کم اور غصے میں دیا گیا مشورہ زیادہ نظر اتا ہے۔
ایسا ہی ایک مشورہ صارفین کی جانب سے دیا گیا جس میں لکھا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کچے کے ڈاکوؤں سے کرانی چاہیے شاید ہی اس سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کاکول اکیڈمی میں پاکستان آرمی سے فٹنس ٹریننگ حاصل کی تھی جس پر شائقین کا خیال تھا کہ اب قومی ٹیم کی کارکردگی بہت بہتر ہوگی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے ہارنے کے باوجود بابر اعظم کونسے نئے اعزازات جیت گئے؟
اس کے علاوہ پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں سینیئر کھلاڑی نہ ہونے کی وجہ سے اس ٹیم کو بی ٹیم قرار دیا جا رہا تھا لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر مداحوں کو توقعات پر پورا نہ اترتے ہوئے نیوزی لینڈ کی بی کرکٹ ٹیم سے دو میچز میں شکست پائی ایک میچ بارش کے متاثر ہوا جبکہ ایک میں قومی کرکٹ ٹیم جیت سکی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یہ کارکردگی رواں سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایک پریشان کن پرفارمنس ہے جس کی آرمی اکیڈمی سے ٹریننگ کے بعد توقع نہیں کی جا رہی تھی۔اب دیکھنا ہو گا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹف روٹین سے کیا پاکستانی ٹیم اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدامات کر پائے گی یا ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی شائقین کو ایسے ہی پرفارمنس دیکھنا پڑے گی۔
One Comment