انٹرٹینمنٹ

سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن کی موت، اب نیا اے سی پی کون ہوگا؟

اے سی پی پردھیومن اپنے چند ڈائیلاگ کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں جیسا کہ مخصوص انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے کہنا "کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا" یا پھر "دیا دروازہ توڑ دو"۔

پاکستان اور انڈیا میں یکساں مقبول چیزوں کی فہرست مرتب کی جائے تو اس میں پڑوسی ملک کا ڈرامہ سی آئی ڈی ضرور آئے گا۔

پاکستان اور انڈیا میں یکساں مقبول اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے نام اور ڈائیلاگ بچے بچے کی زبان پر ہیں۔ کچھ ہم جیسے نوجوان ہیں جنہوں نے بچپن میں سی آئی ڈی دیکھا اور دیکھتے دیکھتے بڑے ہو گئے لیکن آج تک اس ڈرامے کو دیکھنے کا شوق کم نہیں ہوا۔

اس ڈرامے کے مرکزی کردار جیسا کہ اے سی پی پردھیومن، ابھیجیت ، دیا ، ڈاکٹر سالونکے آج بھی اپنے دیکھنے والوں کو بور نہیں ہونے دیتے۔

اس میں مرکزی کردار اے سی پی پردھیومن اپنے چند ڈائیلاگ کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں جیسا کہ مخصوص انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے کہنا "کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا” یا پھر "دیا دروازہ توڑ دو”۔

تاہم اب پاکستان اور انڈیا میں پائے جانے والے شائقین اس بات پر شدید غصے اور صدمے میں ہیں کہ اے سی پی پردھیومن کاسفر سی آئی ڈی سے ختم ہونے کو ہے۔

اے سی پی پردھیومن کی موت ، نیا اے سی پی کون ہوگا؟

یوں تو کئی قسطوں میں اے سی پی صاحب مشکل میں دکھائی دیتے ہیں اور اکثر موت کے منہ سے واپس بھی آتے ۔ لیکن اب کی بار نئے پرومو میں اے سی پی پردھیومن کو باقاعدہ مرتے دکھایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ اے سی پی کی موت پر دیا اور ابھیجیت کا صدمہ دیکھ کر بھی معلوم ہوتا ہے کہ اب سفر تمام ہوا۔

 

مزید پڑھیں: سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ، حملہ آور ان تک کیسے پہنچے؟

دوسری جانب اس ڈرامے کو نشر کرنے والے سونی ٹی وی نے بھی ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کو کنفرم کیا ہے جس کے بعد سے شائقین صدمے میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی پی صاحب کو کچھ بریک چاہیے تھے جس کی وجہ سے انہیں اس ذمہ داری سے پیھچے ہٹنا پڑتا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی اقساط میں اے سی پی صاحب کی موت کی خبر چلتی تھی لیکن وہ بعد میں سامنے آ جاتے تھے جو کہ مجرموں کو پکڑنے کا طریقہ ہوتا تھا۔

ایسے میں کچھ وقت کیلئے ابھیجیت اے سی پی کا کردار نبھاتے۔ اب بھی یہ توقع تھی لیکن اے سی پی پردھیومن کے بعد نئے اے سی پی کا چارج اے سی پی ایوشمان سنبھالیں گے۔

یہ کردار رومانوی ایکٹر پارتھ سمتھان ادا کریں گے۔ پارتھ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے خود اس ڈرامے کے مداح رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں کالج میں سی آئی ڈی کی نقل اداکاری بھی کیا کرتے تھے۔

اس ذمہ داری کے ملنے پر ان کا کہنا تھا کہ گھر والوں نے بھی اس خبر پر یقین نہ کیا اور جب انہوں نے اپنی تقرری کا بتایا تو انہیں لگا کہ یہ مذاق کر رہا ہے ۔

سی آئی ڈی دیکھنے والوں نے پردھیومن کے نکلنے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کردار کو نبھانے والے ایکٹر کو کچھ بریک چاہیے تھے تو وہ وقفہ لے کر واپس آ جاتے۔

کئی صارفین نے اسے ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے چینل کی پالیسی سے جوڑا تو کسی نے اے سی پی پردھیومن کے بغیر شو کے فلاپ ہونے کی پیشن گوئی کردی۔

اب دیکھنا ہوگا کہ کیا واقعی اے سی پی صاحب اب اس ڈرامے کو خیر آباد کہہ گئے یا یہ بھی کوئی نیا طریقہ ہے جس سے چینل ڈرامے کو مزید مقبول کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button