پاکستان کرکٹ ٹیم فوج کے حوالے

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے اختتام پرہی تربیتی کیمپ شروع ہو جائے گا۔ 25 مارچ سے شروع ہو کر 8 اپریل کو اختتام پانے والے اس تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم پاکستانی فوج کے زیر نگرانی تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی۔
کھلاڑیوں سے گفتگو میں محسن نقوی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور فٹنس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میچز دیکھے جس میں مجھے کہیں بھی نہ لگا کہ آپ میں سی کسی نے ایسا چھکا لگایا ہو جو سٹینڈز کےپار گیا ہو۔ چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ جب کوئی شاٹ سٹینڈز سے باہر جاتی تھی تو میں سوچتا تھا کہ ضرور یہ کسی غیر ملکی کھلاڑی کی شاٹ ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا وہ میچ جس کےٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہو رہے
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ابھی نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آنے والی ہے ، اور اس کے بعد آئرلینڈ اورانگلینڈ سے بھی سیریز ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھی سر پر ہے۔ ایسے میں میں نے سوچا کہ ہمیں ٹریننگ کا وقت ہی نہیں بچے گا۔ فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہوتے ہی کاکول ملٹری اکیڈمی میں 25 مارچ سے 8 اپریل تک کیمپ منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس تربیت کیلئے فوج کے حوالے کی جائے گی۔
انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ قومی کرکٹ کو ٹی 20 لیگز پر ترجیح دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کھلاڑیوں کے پیسے کمانے سے روکنے کے حق میں نہیں، تاہم انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہاکہ جب انہوں نے وزارت اعلیٰ سنبھالی تو وقت نہ دینے کی وجہ سے کاروبار کا نقصان پایا۔ تاہم وطن کیلئے قربانی دینا پڑی، یوں کھلاڑیوں کو بھی قربانی دینا چاہییے۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کے کرکٹ ٹٰیم فوج کے حوالےکی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کئی بار پاک فوج کے زیر نگرانی تربیتی کیمپوں کا حصہ رہ چکی ہے۔
3 Comments