اہم خبریںپاکستانعوام

ٹریفک پولیس اب پرائیوٹ نمبر پلیٹ پر جرمانہ نہیں کر سکے گی

گزشتہ برسوں سے ٹریفک پولیس کی جانب سے فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس پر سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

پنجاب میں اس وقت ٹریفک پولیس قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے میں مصروف ہے۔ جہاں ٹریفک پولیس اسے قوانین پر عملدرآمد کرانے اور شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کے اقدامات بتاتی ہے وہیں شہری ٹریفک پولیس کی جانب سے زیادتی کی شکایات بھی سامنے لاتی رہتی ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ اگر پولیس اہلکار آپکو روک لیں تو وہ جرمانہ کر کے چھوڑتے ہیں۔ اگر ہیلمنٹ اور ٹریفک لائسنس موجود ہوتو نمبر پلیٹ پر جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔

پولیس اس حوالے سے شہریوں سے مانگ کرتی ہے کہ وہ محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ آفیشل نمبر پلیٹ لگائیں جبکہ محکمہ اس حوالے سے درخواستیں وصول کرنا ہی بند کر چکا ہے۔ ایسے میں شہریوں پر ناحق جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے ایک خط کے ذریعے ٹریفک پولیس کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ پرائیوٹ وینڈر سے بنوائی گئی نمبر پلیٹ پر جرمانہ عائد نہیں کر سکتے بشرطیکہ وہ سرکاری منظور شدہ معیار کے مطابق ہوں۔

 

ٹریفک پولیس کیلئے نئے احکامات کیا ہیں؟

 

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹریفک ڈی آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر واضح کیا کہ سرکاری طور پر بنائی گئی نمبر پلیٹس کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔ شہری اب کسی بھی نجی وینڈر سے نمبر پلیٹ بنوا سکتے ہیں ۔ لیکن شہری یہ خیال رکھیں کہ نمبر پلیٹ حکومت کے مقرر کردہ فارمیٹ اور سائز کے مطابق ہو۔

ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ نجی سطح پر بنوائی گئی نمبر پلیٹ پر جرمانہ نہ کریں۔ تاہم اس چیز کو ضرور چیک کیا جائے کہ کیانمبر پلیٹ مطلوبہ پیمانے کے مطابق ہے یا نہیں۔

 

نمبر پلیٹ پر حکومتی سختی کیوں؟

 

گزشتہ برسوں سے ٹریفک پولیس کی جانب سے فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس پر سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ یہ کریک ڈاؤن اس وقت بھی سخت تھا جب حکومت بظاہر دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر اتنا سخت ایکشن نہیں لے رہی تھی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس سے گاڑیوں کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

یوں ماضی قریب میں اس پر بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز تک درج کی گئی ہیں۔

 

نئے نظام کے فوائد:

 

اس سے قبل شہریوں کو محکمہ ایکسائز کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا تھا جہاں نمبر پلیٹ کا حصول ایک مشکل ترین کام تھا۔

شہری بیوروکریسی اور سرکاری عمل کی پیچیدگیوں میں پھنس کر انتہائی تاخیر سے نمبر پلیٹ حاصل کر پاتے تھے ۔ اسی پروسیجر کے دوران اکثر شہریوں کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا تھا۔

نئے نظام کے تحت شہری اپنے من پسند پرائیوٹ وینڈر سے وقت کا ضیاع کئے بغیر فوری نمبر پلیٹ حاصل کر پائیں گے۔

تاہم شہری منظور شدہ ڈیزائن پر ہی نمبرپلیٹ بنوا سکیں گے کیونکہ فارمیٹ اور ڈیزائن کی خلاف ورزی آپکو جرمانہ سے  نہیں بچا پائے گی۔

 

اگر ٹریفک وارڈن آپ کی بات تسلیم نہ کرے:

 

نئے نوٹیفکیشن کے بعد اب ٹریفک پولیس پرائیوٹ وینڈر سے بنوائی گئی نمبر پلیٹ (جو فارمیٹ کے مطابق ہو) پر جرمانہ عائد نہیں کرسکتی۔

اگر کوئی ٹریفک اہلکار  تو آپ فوری طور پر اس کے خلاف کمپلینٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے جاری کردی نمبرز میں آئی جی صاحب پنجاب کا کمپلینٹ سیل نمبر 1787 ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کمپلینٹ سیل واٹس ایپ نمبر 0318-4642936 ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button