اسلاممذہب

رواں سال کتنے حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی؟

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کردیا گیا۔ حجاج کرام نے آج میدان عرفات میں خطبہ حج سنا جس کے بعد سورج غروب ہوتے ہی حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ کل 10 ذوالحجہ کو عازمین حج سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔
جہاں اس سال شدید گرمی میں حج کے ایام آئے وہیں اس سال ریکارڈ حجاج کرام نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے آج پریس بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حجاج کرام کی تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 تک پہنچ گئی۔
حجاج کرام کی اس فہرست میں خواتین کی تعداد بھی مردوں سے تھوڑی ہی کم رہی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ کے مطابق 9 لاکھ 58 ہزار 137 مرد جبکہ 8 لاکھ 75 ہزار 25 خواتین نے حج کی سعادت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:اللہ کے وجود سے انکاری شخص کے دل بدلنے کا ایمان افروز واقعہ

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق تقریباً 200 ممالک کے حجاج کرام اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے آئے جس میں سب سے زیادہ تعداد ایشیائی ممالک سے آنے والے افراد کی تھی جو کہ تقریباً 63 فیصد بتائی جاتی ہے ۔
اس سے قبل آج مسجد نمرہ میں امام مسجد الحرام شیخ ماہر المعیقلی نے خطبہ حج دیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعاؤں کے سب سے زیادہ مستحق فلسطینی ہیں۔ انہوں نے فلسطینی بھائیوں تک امداد پہنچانے والوں کی نیکی کو سراہا اور حجاج کرام سے درخواست کی کہ سب سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ایک اندازے کے مطابق شیخ ماہر المعیقلی کی جانب سے دیئے گئے خطبہ حج کو تقریباً 50 زبانوں میں نشر کیا گیا۔ پاکستان میں بھی اردو زبان میں خطبہ حج نشر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button