حماس اسرائیل جنگ

اسرائیلی مصنوعات کی پہچان کرنے کا آسان طریقہ دریافت

اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں جہاں اسلامی دنیا کی حکومتیں سوئی ہوئی نظر آتی ہیں وہیں عوام انفرادی طور پر کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہے تا کہ فرد واحد سطح پر ایسا کوئی اقدام کیا جائے جس سے اسرائیل اور انکےحامی ممالک کو جواب دیا جا سکے۔ایسے میں اسرائیلی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کی مہم کافی عرصے سے شروع ہے اور کبھی کبھار زور بھی پکڑتی ہے، تاہم عوام کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہے جس پر عمل کر کے اسرائیلی مصنوعات کی پہچان کی جا سکے۔
تاہم اب اس کا آسان علاج ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ برطانوی نوجوان نے نو تھینکس(No Thanks) کے نام سے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان کمپنیوں کی باآسانی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جو اسرائیلی ہیں یا ان ممالک کی پراڈکٹس ہیں جو اس جنگ میں اسرائیل کا ساتھی ہے۔

مزید پڑھیں:‌امریکہ غزہ پر بمباری کیلئے اسرائیل کو مزید اسلحہ دینے کو تیار

اسکے علاوہ اس ایپ میں بارکوڈ اسکین کرنے کا آپشن بھی مہیا کیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی پراڈکٹ کو اسکین کر کے پتا لگا سکتے ہیں کہ کیا یہ یہودی کمپنی کی پراڈکٹ تو نہیں۔ایپ بنانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ ہم انفرادی طور پر کم ازکم فلسطین کیلئے اتنا تو کر سکتے ہیں کہ ان مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں۔
اگر ہم مہینے کی سودا سلف کی فہرست سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی چیزیں نکال دیں تو ہمارے پاس صرف چند صابن ، نمک مرچ اور دالیں بچتی ہیں۔ ان مصنوعات نے اس حد تک ہمارے زندگی کو گھیرے میں لے رکھا ہے کہ ہمیں ان کے متبادل ڈھونڈنے اور ان پر انحصار کرنے کیلئے تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ تاہم اب اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ ناگزیر ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button