اہم خبریں

حکومت پنجاب کی پیٹرول سبسڈی کیسے حاصل کریں؟

جن موٹرسائیکل مالکان کی گاڑی ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ نہیں، وہ 15 دن کے اندر اپنا ریکارڈ پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں اپ ڈیٹ کریں۔ رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس معاف کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک جامع امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل مالکان کو ماہانہ  20 لیٹر پیٹرول صرف 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے ملے گا۔

حکومت پنجاب کی پیٹرول سبسڈی تفصیل

 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 3 اپریل 2026 کو حکومت پنجاب کی پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس سکیم کے اہم خدوخال درج ذیل ہیں:

  • پنجاب کے رجسٹرڈ موٹرسائیکل مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول 100 روپے فی لیٹر پر ملے گا
  • پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ (اورنج لائن، میٹرو بس، اسپیڈو بس، گرین الیکٹرک بس) مفت کر دی گئی ہے
  • کسانوں کو فی ایکڑ 150 روپے فی لیٹر ڈیزل سبسڈی دی جائے گی۔
  • تمام موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس وقتی طور پر معاف کر دی گئی ہے

اہلیت کی شرط

 

  • موٹرسائیکل آپ کے اپنے نام پر پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہو
  • گھریلو آمدنی  60 ہزار روپے ماہانہ سے کم ہو
  • اصل  شناختی کارڈ (CNIC) موجود ہو
  • ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک گاڑی کی سبسڈی ملے گی
  • گاڑی کا ریکارڈ نادرا سے مربوط MKB پورٹل سے ریئل ٹائم میں تصدیق ہوگا

جن موٹرسائیکل مالکان کی گاڑی ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ نہیں، وہ 15 دن کے اندر اپنا ریکارڈ پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں اپ ڈیٹ کریں۔ رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس معاف کر دی گئی ہے۔

 

درخواست کیسے دیں؟ — تین آسان طریقے

طریقہ نمبر 1: موبائل سم سے

کسی بھی موبائل نیٹ ورک سے 1000 ڈائل کریں

پنا شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں

OTP کوڈ سے تصدیق مکمل کریں

طریقہ نمبر 2: ویب پورٹل سے رجسٹر کریں

سرکاری ویب سائٹ mkb.punjab.gov.pk وزٹ کریں

اپنا CNIC نمبر اور گاڑی کی رجسٹریشن تفصیلات درج کریں

نادرا تصدیق مکمل ہونے پر یونیک QR کوڈ جاری ہوگا

طریقہ نمبر 3: موبائل ایپ

  • گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے "مریم کو بتائیں" (MKB App) ڈاؤن لوڈ کریں
  • ایپ کے ذریعے اہلیت چیک کریں اور ڈیجیٹل واؤچر حاصل کریں
  • مخصوص پیٹرول پمپوں پر QR کوڈ اسکین کریں اور سستا پیٹرول حاصل کریں

درخواست کا آغاز کب سے؟

 

حکومت پنجاب کی پیٹرول سبسڈی کی اس سکیم میں درخواست دینے کا عمل 4 اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ "مریم کو بتائیں” پلیٹ فارم کو سبسڈی کی تقسیم میں شفافیت اور تاخیر سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

منظوری کے بعد صارف کو ایک منفرد QR کوڈ یا یونیک کوڈ جاری کیا جائے گا جسے مخصوص پیٹرول پمپوں پر اسکین کر کے 100 روپے فی لیٹر کی رعایتی شرح پر پیٹرول لیا جا سکے گا۔

کسانوں کے لیے امداد

 

زرعی شعبے کے لیے صوبائی حکومت نے فی ایکڑ 150 روپے فی لیٹر ڈیزل سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاری کی لاگت کو مستحکم رکھنا ہے جبکہ کھلی مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 520 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر

 

 درخواست بالکل مفت ہے — کسی ایجنٹ یا بیچولیے کو رقم ادا نہ کریں۔ ہمیشہ سرکاری چینلز (1000، mkb.punjab.gov.pk، یا MKB ایپ) استعمال کریں۔ کسی کے ساتھ اپنا OTP یا پاس ورڈ شیئر نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button