پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے چند ڈرامے ایسے ہیں جو تھوڑے عرصے میں ناظرین کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ ونٹر لو بھی ہے جو ان دنوں ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔ یہ رومانوی اور کامیڈی کا امتزاج ہے جس کی دلکش کہانی اور خوبصورت مناظر شائقین کے دلوں میں جگہ بنا رہے ہیں۔
ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اس ڈرامہ کی لکھاری سارہ مجید ہیں جبکہ ہدایت کاری کی خدمات دانش نواز نے سرانجام دیں ہیں۔ جبکہ اس کی پروڈکشن میں بھی مومنہ درید پروڈکشنز کی جانب سے خدمات سر انجام دی گئی ہیں۔
ماورا حسین اور خوشحال خان کا ونٹر لو
یہ تو اس ڈرامہ میں کئی مشہور اداکار ہیں لیکن اس وقت کہانی اداکارہ ماورا حسین جن کا نام ڈرامے میں مشک ہے اور اداکار خوشحال خان جو ان کے مدمقابل حیات کے نام سے کردار نبھا رہے ہیں لوگوں کی توجہ اپنی طر مبذول کرا رہے ہیں۔
مشک ایک نظم و ضبط کی پابند لڑکی ہے جو زندگی کو منصوبہ بندی کے تحت گزارنا پسند کرتی ہے جبکہ مدمقابل کردار حیات ایک آزاد خیال نوجوان ہے جو زندگی کو فکر سے آزاد گزارنا چاہتا ہے۔
وہ کہتے ہیں ناں کہ مختلف چیزیں ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ دو مختلف مزاج کے لوگ اس ڈرامہ میں محبت کے بندھن میں بندھتے نظر آتے ہیں۔ جذباتی اتار چڑھاؤ اور متبادل شریک حیات چننے کاپریشر ڈرامے کو سنسنی خیز بنا رہا ہے۔
ونٹر لو سے مشک کو کیوں ہٹانے کی باتیں چل رہیں؟
شائقین ڈرامہ کو انتہائی غو ر سے دیکھ رہے ہیں اور اس کا مظاہرہ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا جہاں پر مداحوں نے مشورہ دیا کہ اداکارہ ماورا حسین کو اب ڈرامہ سے ریسٹ دے دینی چاہیے۔
شائقین کی جانب سے یہ مشورہ اس لئے دیا جارہا ہے کہ چند صارفین نے نوٹ کیا کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی ادکارہ ماورا حیسن کے پیٹ میں ابھار (یعنی بے بی بمپ ) دیکھا جارہا ہے۔
اس پر شائقین کی جانب سے اندازا لگایا جارہاہے کہ شائد اداکارہ امید سے ہیں اور اسلئے اداکارہ کیلئے طرح طرح کے مشورے سامنے آنے لگے ہیں۔
View this post on Instagram
کچھ شائقین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ پہلی قسط سے ہی یہ تبدیلی نوٹ کر رہے ہیں جبکہ چند مداح اداکارہ کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔ مداحوں نے لکھا کہ یہ زندگی کا حصہ ہے اور اس بنیاد پر ڈرامہ سے نکال دینے کے مشورے دینا عقلمندی کی بات نہیں۔
اگرچہ اداکارہ کی جانب سے ایسا کوئی بیان ابھی سامنے نہیں آیا ہے تاہم شہری اس تبدیلی پر اپنی رائے دے کر میڈیا کی توجہ مبذول کرا رہے ہیں۔
یاد رہےکہ ماورا نے گزشتہ سال فروری 2025 میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی تھی۔
ونٹر لو محبت کو نئے انداز سے پیش کرنے والا ڈرامہ ہے جو جلدی سے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شائقین کو چاہیے کہ وہ ڈرامے کی بقیہ اقساط پر فوکس کریں نہ کہ اداکارہ کی ذاتی زندگی پر اپنی رائے قائم کریں۔