کھیل

فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ عمران خان؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کے روز کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا جس میں کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کا سامنا کرنا جن میں شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جو اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے۔ جبکہ فخر زمان اور سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے بتایا کہ فخر زمان کے ٹویٹ کا بھی مسئلہ ہے لیکن زیادہ مسئلہ ان کی فٹنس کا ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم سے نکالے جانے کے فیصلے پر فخر زمان نے ان کے حق میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
تاہم شائقین کرکٹ ان کے اس ٹویٹ کو سینٹرل کنٹریکٹ کے خاتمے کی وجہ قرار نہیں دے رہے بلکہ فخر کا ایک 2022 کا ٹویٹ سامنے لارہے ہیں جس میں انہوں نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے بات کی تھی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی حمایت فخر زمان کو مہنگی پڑ گئی

یہ ٹویٹ عمران خان پر وزیر آباد میں حملےکے بعد انہوں نے کیا تھا جس میں انہوں نےعمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی صحت اور حفاظت کیلئے خصوصی دعائیہ کلمات شیئر کئے تھے۔


انکی اس دو سال قبل ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ابوذر فرقان نامی صارف نے کیپشن لکھا : فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا گیا۔
ایک اور صارف نے ان کی دو سال پرانی ٹویٹ پر جا کر کمیںٹ کیا کہ فخر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکالنے کی یہ وجہ تھی۔ یوں صارفین عمران خان کے حق میں ٹویٹ کو فخر کے ساتھ اس رویے کی بیناد قرار دے رہے ہیں۔
جبکہ محسن نقوی ان کے حالیہ ٹویٹ اور فٹنس کو اس کنٹریکٹ کے خاتمے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button