اہم خبریںپاکستانعوام

عید الفطر کے لیے خصوصی ٹرین سروس کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے پانچ خصوصی عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی ٹرین سروس کا اعلان کر دیا جس کے تحت  پانچ خصوصی عید ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ یہ ٹرینیں  26 مارچ سے 28 مارچ کے درمیان مختلف شہروں کے لیے روانہ ہوں گی، جن میں اکانومی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کی بوگیاں شامل ہوں گی۔

عید الفطر پر چلنے والی خصوصی ٹرین سروس کی تفصیلات:

تفصیلات کے مطابق ، پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جس میں 16 بوگیاں شامل ہوگی اور راستے میں حیدرآباد، روہڑی، ملتان اور ساہیوال کے اسٹیشنوں پر رکے گی۔

اسی روز دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی، جو 11 بوگیوں پر مشتمل ہوں گی اور یہ ملتان اور ساہیوال کے راستے سفر کرے گی۔

27 مارچ کو لاہور سے کراچی جانے والی تیسری اسپیشل ٹرین خانیوال، ملتان، ساہیوال اور روہڑی کے راستے اپنی منزل تک پہنچے گی، جس میں 16 بوگیاں شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست آگئی، پاکستان کا کونسا نمبر؟

اسی روز چوتھی اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے لیکر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، جو فیصل آباد، سرگودھا اور لالا موسیٰ کے راستے راولپنڈی پہنچے گی، اور یہ ٹرین 14 بوگیوں پر مشتمل ہوں گی۔

پانچویں اور آخری اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جو ملتان اور فیصل آباد کے راستے سفر کرے گی اور اس میں بھی 16 بوگیاں شامل ہوں گی۔

ٹرین کیلئے بکنگ کا آغاز :

رپورٹ کے مطابق مسافروں کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی تمام اسپیشل ٹرینوں کی پیشگی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ لوگ پہلے سے اپنی سیٹیں محفوظ کر سکیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر موجود رہیں اور ٹرینوں کی روانگی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

ان اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے عید کے دوران سفر کرنے والے افراد کو زیادہ آسانی اور سہولت مہیا ہو گی، جس سے ان کا اچھا اور پُرسکون گزرے گا اور وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ گزار سکیں گے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button