نازش جہانگیر کا بابر اعظم کے ساتھ شادی پر حیرت انگیز جواب

معروف شوبز اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ شادی کی بات پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیگمنٹ رکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے تمام سوالات کے جوابات دیے۔
جس میں ایک مداح نے نازش جہانگیر سے سوال کیا کہ "اگر انہیں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم شادی کا پروپوزل بھیجے تو ان کا جواب کیا ہوگا؟ ” جس پر اداکارہ نے "معذرت ہی کروں گی” کا جواب دیا۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شارٹ وائرل ہوگئے جو صارفین کے لیے تبصرے کا ایک اہم موضوع بن گیا ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام کو پرائیویٹ کرنے سے پہلے ایک آخری اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم کے مداح ان کی بات سے خفا ہوکر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ بابر اعظم کو اپنا بھائی سمجھا ہے اور ان کے لیے بابر اعظم سمیت تمام کرکٹرز بھائی جیسے ہی ہیں، لیکن کرکٹرز کے مداح ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور انہیں بہت ٹرول کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کرکٹر عالیہ ریاض کے ہمسفر کون؟
صرف بابر اعظم ہی نہیں کئی اور کرکٹرز کے ستارے بھی گردش میں دکھائی دے رہے ہیں۔ چند روز قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکارہ نوال سعید کے انکشاف کہ انہیں پاکستانی کرکٹرز میسج کرتے ہیں کہ بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں پر ایک سے بڑھ کر ایک کمینٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
نوال سعید کے انکشاف میں اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا تاہم شائقین کی جانب سے شعیب ملک کو مورد الزام ٹھہرانے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ اداکارہ نوال سعید کو سامنے آکر وضاحت دینا پڑی کہ انہوں نے کسی کانام نہیں لیا ۔ انہوں نے لوگوں کو زبان کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ دے ڈالا۔
اس کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے بھی ایسا بیان سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی کرکٹرز میسج کرتے ہیں۔ تاہم بعدازاں انہوں نے بھی اپنے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنا قرار دیتے ہوئے غلط تشریحات کرنے والو کو شٹ اپ کال دے ڈالی۔
One Comment