کھیل

کرکٹ کی دنیا سے پاکستان کیلئے 20 سال بعد بڑی خوشخبری

پاکستان کو کرکٹ کی دنیا سے 20 سال بعد بڑی خوشخبری ملی ہے جہاں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے سہ فریقی سیریز کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور یوں پاکستان جنوری 2025 میں 20 سال بعد سہ فریقی کرکٹ سیریز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔
پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی درمیان یہ سیریز فروری 2025 میں ہوگی جو کہ ون ڈے ٹورنامنٹ کی صورت میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے مشروط آمادگی ظاہر کی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ملاقات میں ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور دونوں ممالک کی ٹیمیں جنوری 2025 کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گی اور سہ فریقی سیریز کا حصہ بنیں گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں بورڈز کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان کا وہ میچ جس کےٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہو رہے

پاکستان نے اس سے قبل 2004 میں سہ فریقی سیریز کی میزبانی کا شرف حاصل کیا تھا جس میں پاکستان کے ساتھ زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان 2025 میں منعقد ہونے والی چمییئن ٹرافی کی میزبانی ملنے کا بھی منتظر ہے جس میں ورلڈ کلاس ٹیمیں حصہ لیں گیں۔
دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔ تین میچز راولپنڈی میں جبکہ دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز رات 7 بجے کھیلے جائیں‌گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button