پاکستانجرم و سزاسیاست

مردوں کی بعد پی ٹی آئی خواتین اغواء

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 13 خواتین کو گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں چھاپے کے دوران اغواء کیا گیا اور اب ان کا کوئی پتہ نہیں چل پارہا۔پی ٹی آئی کی خواتین ونگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما بتا رہی ہیں کہ وہ جی 7 خواتین پولیس اسٹیشن کے باہر موجود ہیں، ہماری 13 خواتین کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کر کے لایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ ہمیں کوئی اطلاع دی جا رہی ہے نہ ہی ملنے دیا جارہا ہے تا کہ ان کی ضرورت کی چیزیں انہیں پہنچا سکیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان بھی پولیس اسٹیشن پہنچے اور ایس ایچ او سے گزارش کی کہ انہیں بتایا جائے کہ خواتین کو کیوں گرفتار کیا گیا۔
تاہم رات گئے علی بخاری اور دیگر قائدین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے بتایا کہ پولیس ہمیں کہہ رہی ہے کہ یہ خواتین ہمارے پاس نہیں ہیں اور ایف آئی کی تحویل میں ہیں جبکہ ایف آئی اے بھی ایسی گرفتاری سے لا علم ہے۔

مزید پڑھیں:‌پی ٹی آئی پابندی، گرفتاریاں شروع ہو گئیں

پارٹی کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ گرفتار 13 خواتین اور رؤف حسن کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے بعد وزارتِ داخلہ کی جانب جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے ٹیم کا چھاپہ، ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کی، چھاپے کے دوران رؤف حسن کو گرفتار کرلیا گیا، پی ٹی آئی ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button