اہم خبریںپاکستانعوام

عطا تارڑ نے ایکس پر پابندی کی اصل وجہ بتادی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وائس آف امریکہ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سابقہ ٹوئٹر، جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، پر عائد پابندی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایکس پر پابندی کا مقصد دہشت گردی اور سیکیورٹی خطرات کی روک تھام کرنا ہے، نہ کہ لوگوں کے اظہار رائے پر پابندی لگانا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سائبر حملوں سے نمٹنے اور ویب سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ویب مینجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کر رہا ہے، اور اسی وجہ سے کچھ ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ایکس پر پابندی انتخابات کے دوران لگائی گئی تھی، کیونکہ اس پلیٹ فارم کو دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں جیسے (بی ایل اے) ایکس کا استعمال کرکے اپنے حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ بی ایل اے نے گوادر پورٹ اتھارٹی پر ہونے والے حملے کی لائیو کوریج بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف ؛ ڈیل طے لیکن پاکستانیوں پر مزید بوجھ

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے کو عدالت میں بھی اٹھایا گیا ہے، جہاں وزارت داخلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ پلیٹ فارم ملکی سلامتی کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہ ایکس کے ذریعے اپنی سرگرمیاں پھیلاتے ہیں، جس سے ملک کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
عطا تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ وہ ایکس کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالے تاکہ دونوں فریقین کے درمیان کچھ شرائط طے کی جا سکیں تاکہ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے اور دہشت گردی کی روک تھام ممکن ہو سکے۔آخر میں ان کا یہ کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، اور ساتھ ہی اظہار رائے کی آزادی کو بھی برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button