اہم خبریںپاکستان

روٹ 47 لاہور، پاکستان کی بجلی پیدا کرنے والی سڑک

لاہور میں بین الاقوامی طرز تعمیر کو پہنچنے والی ایک عظیم الشان سڑک روٹ 47 کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس سڑک کو پاکستان کی جدید ترین سٹرک سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

لاہور میں بین الاقوامی طرز تعمیر کو پہنچنے والی ایک عظیم الشان سڑک روٹ 47 لاہور ( Route 47 Lahore) کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس سڑک کو پاکستان کی جدید ترین سٹرک سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

لاہور کے کلمہ چوک 5۔4 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اس منصوبے کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے۔

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس سڑک کی تعمیر مکمل کی ہے جس پر تقریباً 9 ارب روپے کا خرچ آیا ہے۔
یہ سڑک کلمہ چوک سے لاہور کی بڑی شہراہوں فیروز پور روڈ، رنگ روڈ، مین بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملاتی ہے۔
ساڑھے چار کلومیٹر کی اس سڑک میں ایک کلومیٹر کا ایک فلائی اوور بھی رکھا گیا ہے جو والٹن روڈ پر کھلتا ہے۔

روٹ 47 کو کئی وجوہات ک ینا پر پاکستان کی سب سے جدید سڑک سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

روٹ 47 لاہور؛ پاکستان کی بجلی پیدا کرنے والی سڑک

اس منصوبے میں ایک بات جو اسے ممتاز بنا رہی ہے وہ سڑک کے اطراف فٹ پاتھ پر سولر لگانے کا منصوبہ ہے جو نہ صرف پیدل چلنے والوں کیلئے چھاؤن کا باعث بنے گا بلکہ یہ ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے قابل بھی ہوگا۔

یوں اس سڑک کو بجلی پیدا کرنے والی سڑک کے نام سے پکارا جانے لگا ہے اور اسے ماہرین پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک بھی قرار دے رہے ہیں۔

اس سڑک کو دیگر منصوبوں سے جدا کرنے والی دوسری بڑی وجہ یہاں پانی کے نکاسی کی منصوبہ بندی ہے جس کے تحت اب سڑک پر پانی ٹھہر نہیں پائے گا۔

مزید پڑھیں: جامعہ پنجاب کے غیر قانونی مقیم طلباء کے خلاف ایکشن پر لوگ خفا کیوں؟

روٹ 47 کے سارے پانی کو زیرزمین نظام کے ذریعے اکٹھا کر کے صاف کر کے ایک جھیل میں لیجایا جائے گا جس کی تعمیر بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔

تیسری بڑی وجہ اس سڑک کا ملک کے جدید ترین تجارتی مرکز کی مرکزی شاہراہ ہونا ہے۔

لاہور میں واقع والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے 300 ایکٹر کی زمین پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنایا جارہا ہے جہاں تجارتی مقاصد کیلئے کئی منصوبے لگائے جائیں گے۔

روٹ 47 لاہور (Route 47 Lahore) اس بڑی تجارتی منصوبے کی مرکزی سڑک ہوگی اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت آنے والے سالوں میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو بزنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button