آرٹیکلزاویہ

پاکستان کی سب سے بڑی پولیٹیکل ویورشپ تحقیق

سوشل میڈیا اینالیٹکس ایکسپرٹ عاشرباجوہ نے پاکستان کی سب سے بڑی پولیٹیکل ویورشپ تحقیق اپنے ایکس اکاؤنٹ پہ شیئر کی ہے۔سب سے پہلے انہوں نے پاکستان کے مین سٹریم چینلز کے یوٹیوب کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ ان کے مطابق جنوری 2024 سے اگست 2024 تک تقریباً 5 لاکھ ویڈیوز یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئیں۔
ان ویڈیوز کے تجزیہ کے بعد عاشر باجوہ نے نتیجہ شیئر کیا جس کے مطابق عمران خان کو پولیٹیکل لیڈرز کی فہرست میں سب سے زیادہ ویورشپ ملی جو کہ 708 ملین سے بھی زیادہ ہے۔


تاہم حکومتی اتحاد کے اہم رہنماؤں مریم نواز، نواز شریف، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی کل ویورشپ مل کر بھی 361 ملین سے زائد ویورشپ ملی ہیں جو کہ عمران خان کے مقابلے میں تقریبا آدھی ہے جبکہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یہ تمام پی ڈی ایم رہنماؤں کے اکھٹے رزلٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نہیں، عمر ایوب کس کےکہنے پر پارٹی چلا رہے تھے

اسی طرح 39 مین سٹریم نیوز چینل کے مکمل تجزیہ کے بعد عاشر باجوہ نے اینالیٹکس شیئر کئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹائٹل والی ویڈیوز کو 771 ملین ویوز ملے جبکہ بقیہ تمام جماعتوں کو ملنےوالی ویوشپ 217 ملین تک ہے۔
اس میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا چینلز عموماً عمران خان کا نام لینے سے بھی کتراتے ہیں لیکن پھر بھی اس مقابلے میں عمران خان کا پلڑا بھاری ہے۔
عاشر باجوہ نے آج پی ٹی آئی کے ہونےوالےجلسے کے ایکس(ٹویٹر) ٹرینڈز کا موازنہ بھی کیا ہے جس کے مطابق اس وقت ایکس پر 3 ٹرینڈز پر جا رہے ہیں۔ان ٹرینڈز میں جلسہ تو ہوگا، خان کی کال قوم کی للکار اور چلو چلو اسلام آباد چلو جیسے ٹرینڈ ٹاپ پر جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button