اہم خبریںسیاست

عمران خان کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کون کر رہا ہے، فیصل واڈا نے بتادیا

آزاد سینیٹر فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایک گھٹیا ٹویٹ اسٹیبلشمںٹ کے خلاف کیا گیا جو عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے کیا۔
اپنے بیان میں فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹویٹر اکاونٹ منظم پراپیگنڈہ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ وہ خود ٹویٹر ہینڈل نہیں چلا رہے۔ یہ وہی پراپیگنڈہ کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ بی بی، اس کے حواری اور قاسم سوری جیسے لوگ جنہوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے اُس کی واپسی نہ ہو۔
فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹویٹ آگ لگانے کیلئے لکھا گیا جو عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد قتل عام پر عمران خان کا قوم کے نام پیغام آگیا

بانی پی ٹی آئی نے اندازہ لگاتے ہوئے ایک اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کی بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔ عمران خان کے ٹویٹر کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کا سانحہ ڈی چوک کے حوالے سے بیان اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد قتل عام کے شہدأ کا سن کر انتہائی رنجیدہ ہوں- دورِ حاضر کے جنرل ڈائر نے جلیانوالہ باغ کی تاریخ دہرائی ہے- ان شہیدوں کا خونِ ناحق ضائع نہیں جائے گا اور ہم ان شہدأ کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم تک لے کر جائیں گے- حقیقی آزادی کی تحریک ان ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں۔ –

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button