پاکستانسیاست

ن لیگ ٹوٹ گئی، نئی سیاسی پارٹی بن گئی

سال 2017 کی بات ہے الیکشن میں تقریبا سال باقی تھا ۔ مسلم لیگ ن کی مرکز اور پنجاب میں حکومت تھی۔ تاہم ن لیگ کو ایک بڑا دھچکا پہنچا اور وہ تھا پانامہ لیکس میں کرپشن کے کیسز نکلنے پر نواز شریف اور مریم نواز کی نااہلی۔
نواز شریف تاحیات نا اہل کر دیئے گئے تھے اور اب اس پارٹی کو کسی ایسے شخص کی تلاش تھی جو بقیہ عرصہ پورا کرے اور وہ بھی اس انداز میں کہ ن لیگ کو الیکشن میں کسی سبکی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس کام کیلئے انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو چنا جو نواز شریف کے جانشین کے طور پر سامنے آئے اور وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیا۔
لیکن سال 2022 میں عمران خان کی حکومت جانے کے بعد ن لیگ کے طرز سیاست سے شاہد خاقان عباسی کو کافی اختلاف رہا جو 2024 کے الیکشن میں آ کر شدید ترین ہو گیا اور انہوں نے الیکشن میں ن لیگ کے پلیٹ فارم سے حصہ نہ لیا۔

مزید پڑھیں:جنرل باجوہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے جارہے

ان کے ساتھ نواز شریف کے پرانے رفیق سردار مہتاب عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی تھے۔ یہ تینوں رہنما تھا ، 6 جولائی 2024 ہفتے کا دن تھا اور ایک تقریب تھی جس کا عنوان تھا نئی پارٹی کی لانچنگ ۔
یوں ن لیگ ٹوٹ گئی اور عوام پاکستان کے نام سے شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی بنا ڈالی۔ نئی سیاسی جماعت کی لانچنگ کی تقریب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی اسٹیبشلمنٹ کی پارٹی نہیں، اور نہ ہی یہ روایتی جماعت ہے۔
انہوں نے 8 فروری کے الیکشن پربھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا کہ انہوں نے حالات کے اس حد تک خراب ہونے کا کبھی سوچا نہ تھا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو ہار کر آئے ہوئے ہیں۔
الیکٹیبلز کو حقیقت تسلیم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکٹیبل کو جماعت میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ ن لیگ ٹوٹ کر بننے والی اس نئی سیاسی جماعت میں اور کون کون شامل ہوگا اس بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ لیکن شاہد خاقان عباسی، سردار مہتاب عباسی اور مفتاح اسماعیل بہت بڑے نا م ہیں جو اپنے ووٹ بینک کے ساتھ پارٹی میں اپنے ہم خیال لوگ بھی رکھتے ہیں، یوں جلد ہی ن لیگ میں مزید ٹوٹ پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button