پاکستانجرم و سزا

سانگھڑ کے زخمی اونٹ کی مصنوعی ٹانگ کون لگوا رہا ہے؟

سانگھڑ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے جس میں ایک مقامی وڈیرے نے زندہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ لی تھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور آپ نے وہ ویڈیو ضرور دیکھ رکھی ہو گی۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر بہت غم و غصہ پایا جارہا ہے اور شہری اس پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایس پی اعجاز شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ اونٹ کی تکلیف دیکھتے ہوئے ان کی کسی دوست نے ان سے رابطہ کیا ہے اور جلد اونٹ کو کراچی بھیجا جائے گا جہاں اسے مصنوعی ٹانگ لگائی جائی گے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی صاحب حیثیت افراد نے اونٹ کی مصنوعی ٹانگ لگانے کی آفر کی تھی۔ اب دیکھنا ہو گا کہ ایس ایس پی اعجاز شیح نے جن افراد کی خدمات حاصل کرنے کا بتایا ہے وہ متاثرہ اونٹ کی بحال میں کس قدر کردار ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب پولیس سے واقعے پر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: 26 خواتین کا قاتل سیریل کلر کیسے انجام کو پہنچا؟

سوشل میڈیا پر مقامی افراد کی جانب سے ممکنہ طور پر اس واقعے کے مرکزی کردار کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔
ایس ایسی پی نے پولیس کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد جب متاثرہ شخص سے بات کی تو اس نے درخواست داخل کروانے اور حملہ آور کو پہچاننے سے انکار کر ڈالا۔
یہی وجہ تھی کہ پولیس کو ریاست کی طرف سے یہ مقدمہ درج کروانا پڑا جو نامعلوم افرد کے خلاف درج ہوا۔
اس مقدمے کے نتیجے بارے بات کرتے ہوئے ایک قانونی ماہر نے بتایا کہ پاکستان میں جانوروں کےتحفظ کا ایسا کئی قانون نہیں ہے۔
جو پرانا قانون ہے اس کے تحت جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ قید یا دو ہزار جرمانے کی سزا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مناسب قانون نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ایسی تکلیف دہ ویڈیوز دیکھنے کو ملتی جس میں جانوروں پر تشدد کا اجاگر کیا جاتاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button