بری خبر! اب آپ مونال نہیںجا سکیںگے

آپ راولپنڈی یا اسلام آباد میں مقیم ہیں اور آپ کا بریک لینے کا موڈ ہے تو آپ یقیناً مونال ریسٹورنٹ کو ترجیح دیں گے۔ اسی طرح اگر آپ جڑواں شہروں کے رہائشی نہیں ہیں لیکن یہاں گھومنے پھرنے آئیں ہیں توپھر بھی آپ مونال کا چکر ضرور کاٹیں گے۔ لیکن اب افسوسناک بات یہ ہے کہ آپ مونال نہیں جا سکیں گے۔
اسلام آباد کے مارگلہ نیشنل پارک میںواقع اس خوبصورت ریسٹورنٹ بند ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے جون میں پیر سوہاوہ روڈ پر واقع مونال سمیت تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
عدالت نے نینشل پارک کو تحفظ دینے کی غرض سے یہاں موجود تمام تجارتی مراکز بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے تین ماہ کے اندر سیٹ اپ منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مونال ریسٹورنٹ نے 11 اگست سے اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ بند کردیا
آفیشل فیس بک پیج پر جاری کردہ پیغام میں مونال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے اور ہم 11 اگست سے ریسٹورنٹ بند کر رہے ہیں۔
پوسٹ میں مونال کی جانب سے صارفین کے اعتماد اور بھروسے پر بھرپور شکریہ ادا کیا گیا۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ 2006 سے مونال کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس نے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا۔یہ سفر کہانیوں اور کامیابیوں سے بھرپور تھا مگر اب الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے ۔ ایک مشکل الوداع۔
یقیناً یہ مشکل الوداع ہے کیونکہ یہاں سے صارفین کی کافی یادیں وابستہ ہیں اور اب اس کے بند ہونے سے یقیناً صارفین کیلئے انٹرٹینمںٹ کا اچھا موقع ضائع ہو جائے گا۔ مشہور پاکستانی فری لانسنگ ایکسپرٹ ہشام سرور نے اسے ایک افسوسناک لمحہ قرار دیا ہے۔