متفرق

خبردار ! اب گالی دینے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا

خبردار! اب گالی دینے پر 500 جرمانہ ہوگا۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا ، اب گالی دینا جرم ہو گا اوراس پر جرمانہ بھی عائد ہوگا لیکن یہ وطن عزیز میں نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت کے ایک گاؤں کی پنچائیت کا فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین ریاست مہاراشتر کے گاؤں سونڈالہ جہاں کی آبادی صرف 1800 ہے، وہاں پنچائیت نے متفقہ فیصلہ سنایا ہے کہ اگر کوئی شخص ماں بہن کی گالی دے گا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
گاؤں میں لوگوں کو پنچائیت کے اس فیصلے سے آگاہ کرنے اور بارہا یاددہانی کیلئے جگہ جگہ پوسٹرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
لیکن اب یہ کون فیصلہ کرے گا کہ کسی نے گالی دے ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص گالی دے کر مکر جائے تو کیا ہوگا؟تو اس مسئلہ کا حل بھی پنچائیت نے نکال لیا ہے جس کےبعد یہ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:‌انسانی حقوق کا عالمی دن اور پیشہ ور تنظیمیں

اس مسئلےکے حل کیلئے گاؤں میں وہ سی سی ٹی وی کیمرے عوامی مقامات پر نصب کر دیئے گئے ہیں جو آواز ریکارڈ کرتے ہیں۔ اسی طرح آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے گاؤں والے اس قانون کی مکمل حمایت اور اعانت بھی کرنے کا عزم رکھتے ہیں جس میں آگر کوئی لڑائی ہوئی تو ارد گرد لوگ جمع ہو جاتے ہیں اور یوں اگر کیمرے نہ بھی ہو تو انسانی گواہی کو بنیاد بنا کر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
پنچائیت کا مؤقف ہے کہ وہ ذات جس کے بطن سے ہم پیدا ہوتے ہیں وہ عظیم ہستی ہوتی ہے اور ایسی عظیم ہستی کی کسی صورت بے حرمتی نہیں کرنی چاہیے۔
یہ اب جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنچائیت نے شام 7 سے نو بجے کے درمیان بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر گاؤں والے ہنسی خوشی عمل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button