اہم خبریںپاکستان

مئی کا مہینہ آپ کیلئے 11 چھٹیاں لا رہا ہے، تیار ہو جائیے

 اصل رونق مئی کے مہینے کے آخری ہفتے میں لگے گی جب 26 مئی سے 29 مئی تک عید الاضحیٰ اور حج کی چار بڑی چھٹیاں متوقع ہیں۔

تیار ہو جائیے کیونکہ اگلا مہینہ یعنی مئی آپ کے لیے ڈھیروں خوشخبریاں اور چھٹیاں لے کر آ رہا ہے۔ اور اگر آپ کام سے تھک چکے ہیں تو یہ مہینہ آپ کو بھرپور آرام کا موقع دے گا۔

اگر آپ کیلنڈر پر نظر ڈالیں  تو مئی کا مہینہ آپ کو مجموعی طور پر 11 چھٹیاں ملنے والی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ مہینے کا ایک تہائی حصہ چھٹیوں میں گزاریں گے۔

اس کا آغاز ہی ایک زبردست کلسٹر سے ہو رہا ہے کیونکہ مزدور دن کی سرکاری چھٹی ہے اور اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار شامل ہو کر آپ کو لگاتار تین چھٹیاں مل جائیں گی۔ اس کے علاوہ مہینے کے دیگر اتوار یعنی 10، 17، 24 اور 31 مئی کو بھی آپ اپنی ہفتہ وار تعطیلات کا لطف اٹھائیں گے۔

مئی کا مہینہ اور عید الاضحیٰ کی چھٹیاں

 

اصل رونق مئی کے مہینے کے آخری ہفتے میں لگے گی جب 26 مئی سے 29 مئی تک عید الاضحیٰ اور حج کی چار بڑی چھٹیاں متوقع ہیں۔ یہ چھٹیاں منگل سے جمعہ تک ہوں گی اور اسی دوران 28 مئی کو یومِ تکبیر کی سرکاری چھٹی بھی آئے گی۔

اگر آپ ذرا سی سمجھداری دکھائیں اور پیر 25 مئی کی صرف ایک چھٹی کا انتظام کر لیں تو 23 مئی کے ہفتے سے لے کر 31 مئی کے اتوار تک آپ کو لگاتار 9 دن کا ایک طویل بریک مل سکتا ہے۔

اس طرح پانچ اتوار کی چھٹیاں، عید کی چار چھٹیاں اور یومِ تکبیر کو ملا کر پورے 11 دن بنتے ہیں۔ تو آپ دیر کس بات کی ہے؟ اپنا کیلنڈر اٹھائیے اور مئی کی ان گھنی چھٹیوں کے لیے اپنی پلاننگ ابھی سے شروع کر دیں، کیونکہ ایسا موقع بار بار نہیں آتا۔

چھٹیاں ضرور منائیں پر موسمی احتیاط ضرور کریں

 

اگر آپ چھٹیوں میں کہیں جانے کی پلاننگ کر رہے ہیں تو بڑھتی ہوئی موسمی شدت کے مدنظر مناسب اتنظام کر کے جائیں کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر ایل نینو کا خطرہ ہے جو کہ شدید گرمی کا باعث بنے گا اور ایسے میں ہیٹ سٹروک جیسے خطرات رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button