پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں استعمال ہونے والی پچ پر آئی سی سی کا مؤقف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران استعمال ہونے والی پچوں پر "اطمینان” کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ’راولپنڈی میں استعمال ہونے والی پچز سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘۔
اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ہوم سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تھا، جس سےتین سال بعد قومی کرکٹ ٹیم نے کوئی سیریز جیتی تھی۔
اس سیریز میں فیصلہ کن میچ کیلئے راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کو ونڈ برکس، ہیٹرز اور پنکھوں کے استعمال سے سپنرز کیلئے سازگار بنائے جانے کی اطلاعات تھیں۔ مہمان ٹیم نے پچ کا معائنہ بھی کیا تھا۔
تاہم اس میچ میں واقعتاً سپنرز نے جادو دکھایا تھا اور انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں سپنرز نے ہی حاصل کی تھیں۔ نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کے ذریعے مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 267 اور دوسری اننگز میں 112 رنز تک محدود کیا تھا۔
اس کے بعد پچ کے حوالے سے کچھ خطرات محسوس کئے جارہے تھے۔ لیکن اب سپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی سی سی نے ان تمام پچز کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستانی اور انگلینڈ ٹیم کا فوکس پچ پر
شان مسعود کی کپتانی میں یہ پہلی ٹیسٹ سیریز تھی جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد کہ گرین شرٹس نے نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام، اور زاہد محمود کے اضافے کے ساتھ اپنی ٹیم میں زبردست تبدیلی کرکے شاندار واپسی کی۔
اس تبدیلی نے پاکستان کے لیے حیرت انگیز کام کیا کیونکہ انہوں نے اسپنرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا تھا، جنہوں نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے بلکہ اپنے ملک کے لیے میچ جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔