انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام، نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک پرانے فیچر کو دوبارہ متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیچر کو 2019 میں ایپلی کیشن سے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن صارفین کی دلچسپی اور مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے دوبارہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، انسٹاگرام کے سربراہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم انسٹاگرام کو صرف تفریحی ویڈیوز دیکھنے کی جگہ نہیں بنانا چاہتے، بلکہ ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگ اپنے دوستوں کے ساتھ جڑے رہیں اور ایک بہتر سوشل نیٹ ورکنگ تجربہ حاصل کریں۔
اس نئے فیچر کے تحت جب صارفین انسٹاگرام کے ریلز ٹیب پر جائیں گے، تو وہاں ایک خاص فیڈ نظر آئے گی۔ اس فیڈ میں وہ ریلز دکھائی جائیں گی جنہیں صارف کے دوستوں نے لائک کیا ہوگا یا ان پر کوئی کمنٹ کیا ہوگا۔ اس کے علاوہ، صارفین کو ایک خاص سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے جس کے ذریعے وہ اوپر دائیں جانب موجود ایک بٹن پر کلک کر کے براہ راست اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت بھی کر سکیں گے۔’
مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی سرچ اب بنا لاگ ان کے ممکن ہوگا، بڑی پیشرفت
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں متعارف کروایا جا رہا ہے، اور مثبت ردِعمل ملنے کے بعد اسے مزید ممالک میں متعارف کروادیا جائیگا۔ کمپنی کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کی پسند اور دلچسپیوں سے باخبر رکھنا ہے اور انہیں ایک زیادہ جُڑا ہوا اور انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرنا ہے۔
یہ نیا اقدام انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، کیونکہ یہ نہ صرف فیچر انہیں اپنی پسندیدہ ریلز کو مزید بہتر طریقے سے دریافت کرنے میں مدد دے گا، بلکہ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دوستوں کے ساتھ تعلق مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔