پاکستانسیاست

پی ٹی آئی کا یوم سیاہ، حکومت کا یومِ تعمیر و ترقی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 8 فروری کو انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ اس کیلئے ابھی سے تیاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئےہیں۔
جہاں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بننے کی صورت میں مذاکرات ختم ہونے کا خدشہ ہے، وہیں حکومت نے پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کا جواب دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

8 فروری یومِ تعمیر و ترقی:

حکومت نے 8 فروری کو یومِ تعمیر و ترقی منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اس حوالے سے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے طاقت میں آنے کے ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو یومِ تعمیرو ترقی منایا جائےگا۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 8 فروری کو یومِ تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس سال ہم نے معاشی ترقی سمیت کئی سنگ میل حاصل عبور کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌8 فروری 2025 کو یوم سیاہ منانے، تیاریاں ابھی سے شروع کرنے کا حکم

حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کیلئے اقدامات کئے جس سے بین الاقوامی اداروں کا (پاکستان پر) اعتماد بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 سال بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو 8 فروری کو ایوراڈز سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن سے مذارکرات پر رد عمل:‌

اپوزیشن پارٹی (پی ٹی آئی ) کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے میں مسٹر تارڑ نے کہا کہ مذاکرات سیاسی استحکام کے لیے اہم ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے اچھے رویے اور اخلاقیات کو فروغ دینے کے لیے ہر شعبے میں اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی لگاتار فتوحات حکومت کے عزم کا مظہر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button