کھیل

کیوں شان مسعود؛ آخر کیوں؟

پاکستانی ٹیم ہار جائے تو افسوس ہوتا ہے لیکن جب ٹیم جیتتا ہوا میچ ہار جائے تب بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ آج جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہوا جہاں اگرچہ بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی لیکن باؤلنگ نے کمال کا کم بیک دیا۔
امید کی جارہی تھی کہ قومی ٹیم سرپرائز دے گی۔ لیکن یہ سرپرائز اس وقت وڑ گیا جب کپتان شان مسعود نے پھنسے ہوئے میچ میں عامر جمال کو باؤلنگ دی اور وہ 11 رنز کھا بیٹھے۔
ان کے اس اوور دینے پر ہماری رائے پر شاید آپ سوال اٹھائیں کہ آپ کون ہوتے ہیں اتنی بڑی باتیں کرنے والے۔ جی یہ ہم نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک سینئر کرکٹر کا کہنا ہے اور یہ کرکٹر ہیں احمد شہزاد جنہوں نے شان مسعود سے پوچھا کہ آخر کیوں شان؟
میچ ہاتھ سے نکل جانے کے بعد ایک ٹویٹ میں احمد شہزاد نے لکھا کہ محمد عباس کی زبردست فائٹ کی باوجود بھی پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ ہار گیا۔ کپتان شان مسعود نے عامر جمال کو پورے دن کیوں روکے رکھا؟ انہیں صرف اس وقت اوور دیا جب میچ ہاتھ سے نکل رہا تھا۔ ان کے اوور میں 11 رنز نے سب کچھ بدل دیا۔ کیوں شان، کیوں؟

مزید پڑھیں:‌صائم ایوب بمقابلہ فخرزمان

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ لائن فلاپ ہو نے کی وجہ سے قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے صرف 148 رنز کا ہدف دیا لیکن یہ ہدف اس وقت بڑا دکھائی دینے لگا جب جنوبی افریقہ کے 8 بلے باز صرف 99 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
محمد عباس کی 6 شاندار وکٹوں کی بدولت محسوس ہورہا تھا کہ میچ جیتنا یقینی ہے۔ لیکن دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے اور جنوبی افریقہ نے ہدف حاصل کر لیا۔ تاہم اس ہدف تک پہنچنے کیلئے عامر جمال کا وہ 11 رنز والا اوور اب شائقین کو نہ بھولنے والی یاداشتوں میں سے ایک بن گیا ہے کیونکہ اگر یہ 11 رنز بچا لئے جاتے تو شاید محمد عباس میچ کا کایا پلٹ لیتے۔ لیکن اب احمد شہزاد کے ساتھ سب ہی شان مسعود سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر کیوں؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button