کنزا ہاشمی کا ڈائی ہارٹ فین ان کے لئے کیا سپیشل کرتا ہے؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایک ڈیلیوری بوائے ان کا مداح ہے اور وہ ہمیشہ ان کے لیے کچھ نہ کچھ تحفہ لے کر آتا ہے۔
اداکارہ کنزا ہاشمی کا عمران اشرف کے شو میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کوئی ایسا ڈائی ہارٹ مداح جسے آپ کبھی نہیں بھول سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا ایک فین جو ڈیلیوری بوائے ہے وہ اتنا اچھا انسان ہے جب جب اس کو پتا چلتا ہے کہ میرا آرڈر آیا ہے اور اب میں یہ پہنچانے جاؤں گا تو وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ میرے لیے لے کر آتا ہے۔کنزا ہاشمی نے بتایا کہ وہ مداح ان کے لیے کبھی آئسکریم، کبھی جوس لے کر آتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق اگر وہ گھر پر نہیں بھی ہوتی ہیں، آرڈر وصول کرنے والے شخص سے فین کہتا ہے کہ یہ ’میڈم‘ کو دیجئے گا یہ ان کے لیے میں اپنی خوشی سے لایا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ جتنے بھی میرے ابھی تک ایڈریس تبدیل ہوئے ان سب پر وہ اب تک آیا ہے۔
مزید پڑھیں:انمول بلوچ ریلیشن شپ سےکیوں کتراتی ہیں؟
ایک سوال جس میں کنزا ہاشمی سے پوچھا گیا کہ یک طرفہ محبت بارے انکا کیا خیال ہے کے جواب میں کنزا ہاشمی کا کہنا تھا کہ محبت بہت اچھی چیز ہے لیکن اب تک انہیں ایک بار محبت ہوئی ہے اور وہ دو طرفہ محبت ہے۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ انہیں یک طرفہ محبت نہیں ہوئی۔
ایک سوال میں اینکر نے ان سے پوچھا کہ آپ کے بھی کئی فین آپ سے یک طرفہ محبت کرتے ہیں، اس کو کیسے ڈیل کرتی ہیں۔ جواباً ادکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ جو بھی ان سے ملے وہ ان سے اچھے سے ملوں تا کہ کسی کا دل نہ دکھے۔