کھیل

بھارت کا کھیل سے کھلواڑ

پڑوسی ملک بھارت باقی شعبوں کے طرح اب کھیل سے بھی کھلواڑ کرنے لگ گیا ہے۔ انڈین کرکٹ ٹیم نے چاہے جس قدر مارجن سے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی پائی ہو، دھاندلی پکڑی جانے کے بعد فتح بھی مشکوک ہو جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کیلئے پچ تبدیل کی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں استعمال ہونے والے پچ پہلے بھی دو بار استعمال ہو چکی ہے۔
اگرچہ میچ سے کافی دیر قبل یہ معلومات منظر عام پر آ چکی تھی ۔ تاہم آئی سی سی نے اس پر کوئی رد عمل نہ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے اس پچ کا انتخاب کیا جو بالعموم سپنرز اور بالخصوص انڈین کرکٹ ٹیم کیلئے موزوں تھی۔
ناقص امپائرنگ ہو یا میزبان ملک کا پچ سے کھلواڑ، کرکٹ شائقین اپنی ٹیم کے ہارنے کے بعد ایسی تمام باریکیوں کو کوستے رہتے ہیں۔


ورلڈکپ کے دورن پچز اور میچ شیڈول کی نگرانی کرنے والے آئی سی سی عہدیدار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ساری وارداتوں کو کھول کر رکھ دیا۔اینڈی ایٹکنسن کے مطابق صرف سیمی فائنل ہی نہیں، انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی آئی سی سی کو بنا بتائے پچ تبدیل کی۔
آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق میزبان ملک کا کرکٹ بورڈ پچ کے انتخاب اور تیاری کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ تاہم کسی تبدیلی کی صورت میں آئی سی سی کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
پچ کے ساتھ کھلواڑ کسی بھی ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ خصوصاً انڈین ٹیم جیسی ورلڈ کلاس ٹیم کے ہوتے ہوئے اس حرکت نے بظاہر انڈین ٹیم کی جیت کا مزہ کرکرا کر دیا ہے۔
پچ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ انہیں آئی سی سی پر اعتبار ہے۔ ان کی ٹیم کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اور وہ امید رکھتے ہیں کہ آئی سی سی شفافیت برقرار رکھے گا۔
دوسرے سیمی فائنل سے قبل دونوں ٹیمیوں نے پچ کا معائنہ کیا تاہم دونوں ٹیموں کی جانب سے کسی شکوہ کا اظہار نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button