
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی انٹرنیٹ کی سست سپیڈ سے پریشان، حکومت کا فور جی سروس دینے کا وعدہ جھوٹ قرار دے دیا۔
بلاول ہاؤس کراچی میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میںانٹرنیٹ کی سست سپیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت فور جی سروس دے رہی ہے، فور جی انٹرنیٹ کے حوالے سے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ تھری جی انٹرنیٹ سروس دی جا رہی ہے اور اب انٹرنیٹ سپیڈ مزید سست کر دی گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وی پی این کی بندش کا معاملہ بھی اٹھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وی پی این کی بندش کے معاملے پر حکومت نے ہم سے مشاورت ہی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے والوں کو وی پی این کا پتا ہی نہیں، ہم سے مشاورت کرتے تو حکومت کو مشورہ دیتے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے وقت کئی گئی اپنی باتوں سے حکومت پیچھے ہٹ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:عجلت میںپاس کی گئی قانون سازی ؛ پیپلز پارٹی کے میاںرضا ربانی بھی مخالف
چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، وفاق سے نہ عزت مل رہی ہے نہ سیاست مل رہی ہے۔ حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے، قانون سازی میں پوری طرح مشاورت ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی اور ٹرمپ کے تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر صدر ٹرمپ کے داماد اور بیٹی کو جانتا ہوں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہید بی بی اور صدر زرداری جب ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہیں تھے اس وقت سے ان کو جانتے ہیں۔بلاول کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو جب پہلی بار وزیر اعظم(1988) بنیں تھیں اور امریکہ گئیں تب ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کیلئے کھانا ہوسٹ کیا تھا۔