اہم خبریں

8 ستمبر کا جلسہ، اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی کو جواب آگیا

گزشتہ روز 8 ستمبر کو پی ٹی آئی نے تمام تر رکاوٹوں کے باجود وفاقی دارالحکومت میں ایک بڑا جلسہ کر کے دکھایا۔ اس جلسے میں کئی تقاریر کی گئیں لیکن ان میں سے تین تقاریر کو بہت نوٹ کیا گیا اور اپوزیشن اور اسٹیبشلمنٹ کی جانب سے ناپسند بھی کیا گیا۔
ایک تقریر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی تھی جنہوں نےوزیر داخلہ محسن نقوی کے حوالےسے بیان دیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ جب بھی آمریت والوں نے اور ڈکٹیٹرز نے آئین پر پیشاپ کیا ہے، محسن نقوی جیسی شخصیت پیدا ہوئی ہیں۔
ان کے علاوہ عمران خان کا بیان مراد سعید کے ویڈیو بیان کے ذریعے نشر کیا گیا جس میں مراد سعید نے اپنا مخصوص انداز سے شاعری سنائی۔
تمہاری مرضی کے لفظ بولوں
میں اپنی سوچوں کے دائرے کو تمہارے جوتوں کے تابع کر دوں
کہاں لکھا ہے
وہ ایک افسر جو خود سری میں خدا بنا ہے
میں اُس کو پُوجُوں اور سر جھکا دوں
کہاں لکھا ہے
وہ ایک منصف، جو خود نمائی میں غرق اندھا
میں اس کی خواہش پہ سر گرا دوں
کہاں لکھا ہے
وہ ایک غاصب جو بُوٹ چاٹے اور ووٹ بیچے
میں اس کو اپنا امیر مانوں اور جان اُٹھا دوں
کہاں لکھا ہے کہاں لکھا ہے

مزید پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تقرری سے ن لیگ پریشان کیوں

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی اپنی تقریر میں صحافیوں، مریم نواز اور اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لاہور جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
8 ستمبر کے جلسے پر اسٹیبشلمنٹ کا جواب بھی سامنے آگیا ہے اور یہ جواب سامنے آیا سینئر صحافی منیب فاروقی کے توسط سے۔ نجی نیوز چینل پر ایک پروگرام میں شرکت کے دوران منیب فاروق کا کہنا تھا کہ مراد سعید کے ویڈیو پیغام اور علی امین گنڈا پور کی باتوں پر اسٹیبلشمنٹ کا جواب ہے، جو کچھ ہونا ہے اگر وہ دیر سے ہونا ہے تو اب جلدی ہو گا، پی ٹی آئی خود کو گہری کھائی میں دھکیل رہی ہے، طاقتور لوگوں سے لڑائی کریں گے تو سیاسی جماعتوں کا رگڑا ہی نکلتا ہے۔
منیب فاروق کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید نے آرمی چیف کو ٹارگٹ کیا، فوج میں بڑا کلیئر ہے کہ عمران خان کی جماعت انتشاری جماعت ہے، عمران خان انتشاری لیڈر ہے۔ مفاہمت نہیں ہو گی، صدقِ دل سے معافی مانگیں پھر معافی دینے کا فیصلہ ادارہ کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ آرمی چیف کے sentiment ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button