
تنقید سے گھبرانے والی حکومت کو مزاح نے بھی چڑانا شروع کر دیا۔ مشہور پاکستانی مزاح نگار انور مقصود کے سٹیج شو پر بڑی پابندی عائد کر دی۔
انتظامیہ کی جانب سے شو پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
انور مقصود کا ہاؤس اریسٹ پابندی (House Arrest) کا شکار:
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مشہور پاکستانی مزاح نگار اور مصنف انور مقصود کے سٹیج شو ہاؤس اریسٹ (House Arrest) کا این و سی جمعہ 2 مئی کے روز شو کے آغاز سے چند لمحے قبل ہی کینسل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس شو کو پیش کرنے والی کمپنی کاپی کیٹ پڑوڈکشنز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ این و سی ختم ہونے کی باوجود ڈرامہ پیش کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ ڈرامہ 24 اپریل سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے ) میں پیش کیا جارہا تھا جسے 9 مئی تک جاری رہنا تھا۔
تاہم 2 مئی کو شو سے چند لمحے قبل ہی این و سی کینسل کر دیا گیا۔
انور مقصود کے ڈرامہ ہاؤس اریسٹ پیش کرنے والے کاپی کیٹ پروڈکشنز نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر صارفین کو ایک پوسٹ کے ذریعے مطلع کیا گیا۔
اس پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہم بوجھل دل کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ ہمارے شوز کا این و سی کینسل کر دیا گیا ہے۔ آخری لمحے تک کوشش کے باوجود ہمیں حکام سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
کاپی کیٹ پروڈکشنز نے اپنی معذرت پر مبنی اطلاع میں ٹکٹ رکھنے والے صارفین کو مطلع کیا کہ وہ کیسے اپنی رقوم واپس موصول کر سکتے ہیں۔
بین الاقوامی نیوز ادارے نے جب اس حوالے سے انور مقصود سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس شو کے شروع ہونے سے پہلے ‘انہوں’ نے سکرپٹ سے کچھ چیزوں پر اعتراض کرتے ہوئے حذف کروائی تھیں۔
شو پر پابندی کی وجہ کیا؟
انور مقصود کا کہنا تھا کہ شو سے قبل ‘انہوں’ نے اچانک آکر سب کچھ اٹھوانا شروع کر دیا۔ تاہم انور صاحب نے اپنا مخصوص انداز اپناتے ہوئے یہ واضح نہ کیا کہ یہاں ‘انہوں’ سے ان کی کیا مراد ہے۔
ہاوس اریسٹ پر پابندی اور انور مقصود صاحب کا اندازِ مزاح دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اس میں کچھ قابل اعتراض ہو۔
تاہم انور صاحب نے واضح کیا کہ یہ کسی سیاسی جماعت یا ادارے کے بارے میں نہیں ہے۔ ہاؤس اریسٹ دراصل دو بہنوں کی کہانی جن کی عمر 75 اور 80 سال ہیں۔
مزید پڑھیں: مزاح نگار اور ادیب خبر دار، حبیب جالب کا دور لوٹ آیا ہے
سکرپٹ کے مطابق یہ دونوں کردار لکھنو سے ہجرت کر کے کراچی آئے ہیں جہاں ان کے بیٹے نے انہیں گھر میں قید کر رکھا ہے۔
تاہم چند شو ملاحظہ کرنے والوں نے بتایا کہ اس میں کئی سیاستدانوں بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف کی نقل ضرور اتاری گئی ہے۔
صارفین کے مطابق اس میں سیاسی نوعیت کے مذاق بہرحال موجود ہیں جن میں ڈی ایچ اے کو بھی نشانہ مزاح بنایا گیا ہے۔
انور مقصود کو متنازع بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ:
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انور مقصود کسی تنازع کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے قبل سالہا سال سے ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پوسٹ چلتی رہتی ہیں۔ ان کے بیٹے اور انور صاحب خود اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے ایسی تحریروں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔
تاہم اکثر شو کے دوران انور صاحب کے مزاح پر مبنی کلپ وائرل ہو جاتے ہیں جن سے وہ تنقید کی زد میں آتے رہتے ہیں کیونکہ اس میں حکومت کو مزاحیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے۔
ہاؤس اری سٹ شو پر پابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور عوام کا خیال ہے کہ حکومت اب حد سے بہت بڑھ رہی ہے اور عوام الناس کو تفریح کے جو چند مواقع میسر آتے ہیں ان کو چھیننے کی بھی در پے ہے۔