افتخار احمد کی عمران خان بارے پوسٹ ؛ کہیںخوشی کہیںغم

آپ نے فلم کا نام تو سن رکھا ہوگا کبھی خوشی کبھی غم۔ لیکن پاکستان کے معروف کرکٹر افتخار احمد عرف چاچا افتخار نے ایک ایسا ٹویٹ کر دیا ہے جس پر کہیں خوشی کہیں غم ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ چاچا افتخار کی نئی فلم کہیں خوشی کہیں غم ریلیز ہو گئی ہے۔
افتخار احمد کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا گیا جس میں وہ عمران خان کی ایک تصویر کی آرٹ کے سامنےکھڑے ہیں اور اس پوسٹ پر Absolutely Not کے الفاظ درج ہیں۔ اس ٹویٹ کے کیپشن میں افتخار احمد نے لکھا My Hero۔
عمران خان کی تصویر کے ساتھ کھڑے ہوکر انہیں اپنا ہیرو قرار دینا کسی کو افتخار احمد کی یہ ادا بھا گئی اور کوئی اس پر آگ بگولا ہو گیا۔
ان ک اس پوسٹ کو پسند کرنے والوں میں سٹار کرکٹر سعید انور بھی شامل ہیں جنہوں نے اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی اور پاکستان کا جھنڈا شیئر کیا۔
پی ٹی آئی سے وابستہ نوجوان انفلوائنسر شیر بانو نے افتخار احمد کو ٹویٹ کے رپلائے میں لکھا: واہ چاچو جی اپ نے تو دل جیت لیا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے لیڈ جبران الیاس نے لکھا کہ آج سے مامو جان سے اچھے چاچا جان۔
مزید پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا عظیم بولر، جس سے پاکستانی کھلاڑی خوف کھاتے تھے
ارسلان بلوچ نامی ایک صارف نے لکھا کہ آج کے بعد کوئی تنقید نہیں ہوگی چاچے افتخار پر۔
جہاں پی ٹی آئی سے وابستہ افراد نے انہیں محبت بھرے پیغامات بھیجے ، وہیں ن لیگ سے وابستہ لوگ ان پر برس پڑے اور انہیں اپنی کارکردگی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ یقین مانیں اگر میں پی سی بی میں ہوتا تو آج ہی اس کا کنٹریکٹ ختم کرتا کبھی اسے قومی ٹیم کے پاس نہ آنے دیتا جو ٹیم سے باہر ہوتا ہے وہ سیاست شروع کر دیتا ہے ان لوگوں نے ٹیم کی بربادی کر دی ہے ایک تو below average کرکٹر اوپر سے سیاست ،شرم کرو۔
ایک اور نوجوان نے لکھا کہ چاچا افتخار کو کسی کو بھی سپورٹ کرنے کا پورا حق ہے جیسے ہمیں ان کی کارکردگی پر تنقید کا حق ہے۔ اپنی کارکردگی پر بھی فوکس کریں چاچا، آپ نے ورلڈکپ میں بہت بری کارکردگی دکھائی۔ ایسی حرکتیں ہمیں آپ کی خراب پرفارمنس بھلانے نہیں دے گی۔