متفرق

قربانی میں سہولت کیلئے پنجاب حکومت کا ای کیٹل منصوبہ کیا ہے؟

پنجاب حکومت نے ای کیٹل نامی ایک سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت شہری گھر بیٹھے ہی قربانی کیلئے جانور پسند کر کے آرڈر کر سکتےہیں اور جانور گھر پہنچتے ہیں اس کی قیمت ادا کر سکتے ہیں۔
پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نام سے قائم اتھارٹی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے یہ منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اس اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شہری ای کیٹل ایپ پر رجسٹر کر کے اپنے جانور بیچ سکتے ہیں جبکہ خریدار اپنے گھر کے افراد کے ساتھ مل کر جانور پسند کر کے فوراً خرید کر سکتے ہیں۔
اس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد یا آن لائن ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کر کے بیوپاری جانور فروخت کے ذریعے لگا سکتے ہیں۔ شہری جانور پسند کرنے کےبعد رابطہ نمبر کے ذریعے بیوپاری سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ریٹ کے معاملے پر بحث کرسکتے ہیں۔
پاکستان کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم ٹرانسفر کرنے کا آپشن کیش آن ڈلیوری رکھا گیا ہے تا کہ شہری منزل مقصود پر اپنا جانور وصول کر کے دیکھ کر ادائیگی کریں۔

مزیدپڑھیں:‌اب مویشی منڈیوں‌میں‌کیش نہیں‌آن لائن ٹرانسفر چلے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پورا سال لوگوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرتے ہیں اور کافی پڑھے لکھے کاروباری حضرات ان سے جڑے ہیں۔ تاہم ان پڑھ بیوپاریوں اور جو لوگ اس سہولت سے واقف نہیں ان کے لئے منڈیوں میں کیمپ لگائے جارہے ہیں جہاں انہیں اس سروس سے باقاعدہ متعارف کرایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو خواتین گھروں میں جانوروں کی دیکھ بھال کرتی ہیں ان کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ منڈیوں میں نہ جا سکنے کی وجہ سے اونے پونے اپنے جانور بیچنے کی بجائے گھر بیٹھے اپنی مرضی کی قیمت پر جانوربیچ سکتی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button