خواتین کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کا مردوں سے پنگا

تنقید کرتے ہوئے حد سے گزرنے والے خلیل الرحمٰن قمر ہر وقت کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں جس سے کئی دن ان پر سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر لعن طعن ہوتی رہتی ہے۔
عورت مارچ اور خواتین کے بارے میں پہلے ہی اپنے بیانات کی وجہ سے خلیل الرحمٰن قمر تنقید کی زد میں رہتے ہیں اور کئی اداکاراؤں نے ان کے لکھے گئے کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے سے توبہ کر رکھی ہے۔
لیکن اب خواتین کے بعد خلیل الرحمٰن صاحب نے مردوں سے بھی پنگا لے لیا ہے اور اب کی بار ان کا نشانہ معروف اداکار نعمان اعجاز بنے۔
ایک نجی شو میں شرکت کے دوران انہوں نے نعمان اعجاز کو گھٹیا کے لقب سے نواز دیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے جب سوال کیا کہ وہ کسی سے نفرت بھی کرتے ہیں تو انہوں نے نعمان اعجاز کا نام لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اور کسی سے نفرت نہیں کرتے لیکن نعمان اعجاز سے ان کے گھٹیا پن کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں۔ نعمان اعجاز بارے منفی خیالات رکھنےکے باوجود انہیں ڈرامے میں کاسٹ کرنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ کردار گھٹیا انسان کا تھا اسی لیئے انہوں نے نعمان اعجاز کو چنا۔
مزید پڑھیں: لائبہ خرم کا بوائے فرینڈ کون
یہی نہیں خلیل صاحب نے جتنی بار چاہا ان کیلئے لفظ گھٹیا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا گھٹیا وہ ہے اتنا گھٹیا کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اداکاری کے لحاظ سے نعمان انہیں پسند ہے لیکن ذاتی گھٹیا پن کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین خلیل الرحمٰن کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے ذہنی علاج کرانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے اس قدر نفرت کی وجہ نہیں بتائی اور انکا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے بات بہت پھیل جائے گی۔