اہم خبریں

کٹ کیٹ چاکلیٹ کی چوری قلت کا خطرہ درپیش

یہ چاکلیٹ بارز وسطی اٹلی کے ایک کارخانے سے روانہ ہوئے تھے اور پولینڈ تک پہنچانے کے لیے پورے یورپ میں تقسیم کیا جانا تھا ۔

 مشہورِ زمانہ  برانڈ کٹ کیٹ چاکلیٹ کی ملکیت رکھنے والی سوئس کمپنی نیسلے نے تصدیق کی ہے کہ یورپ میں ایک ٹرک کو راستے میں لوٹ لیا گیا، جس میں چار لاکھ تیرہ ہزار سات سو ترانوے کٹ کیٹ بارز بھرے ہوئے تھے، جن کا کل وزن تقریباً 12 ٹن تھا۔

واقعہ کیا ہوا؟

 

یہ چاکلیٹ بارز وسطی اٹلی کے ایک کارخانے سے روانہ ہوئے تھے اور پولینڈ تک پہنچانے کے لیے پورے یورپ میں تقسیم کیا جانا تھا ۔ یعنی تقریباً 1250 سے 1350 کلومیٹر کا سفر۔ لیکن گاڑی اور اس کا سارا مال تاحال لاپتہ ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ چاکلیٹ بارز عام کٹ کیٹ نہیں تھےمب یہ فارمولا ون کے ساتھ نیسلے کی خصوصی شراکت داری کے تحت بنائی گئی ریسنگ کار کی شکل کی نئی سیریز کا حصہ تھے، جو آسٹریلیا، اٹلی اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں دستیاب کی جانی تھیں۔

 

ایسٹر سے پہلے قلت کا خدشہ

 

برانڈ نے خبردار کیا کہ اس چوری کی وجہ سے ایسٹر کی تعطیلات سے پہلے کٹ کیٹ کی دکانوں میں قلت ہو سکتی ہے اور صارفین کو اپنی پسندیدہ چاکلیٹ ملنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔  تاہم بعد میں نیسلے نے وضاحت کی کہ یہ واقعہ سپلائی پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا اور قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

چوری شدہ چاکلیٹ غیر سرکاری منڈیوں میں فروخت ہو سکتی ہے

 

کمپنی کو خدشہ ہے کہ یہ چاکلیٹ بارز یورپی غیر سرکاری منڈیوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تاہم ہر بار پر ایک منفرد بیچ کوڈ موجود ہے، جس کی مدد سے انہیں ٹریس کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے صارفین، دکانداروں اور ہول سیلرز سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ مشکوک بارز پائیں تو کوڈ اسکین کر کے کمپنی کو فوری اطلاع دیں۔

بڑھتی ہوئی کارگو چوری — یورپ کے لیے تشویش

 

نیسلے نے اس واقعے کو انٹرنیشنل یونین آف میرین انشورنس (IUMI) اور TAPA EMEA کی مشترکہ رپورٹ کے تناظر میں دیکھا، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ میں کارگو چوری اور ٹرانسپورٹ دھوکہ دہی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور مجرم پہلے سے زیادہ جدید طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ وہ اس واقعے کو عوام کے سامنے لانے کا مقصد آگاہی پھیلانا ہے تاکہ دوسرے کاروبار بھی اس بڑھتے ہوئے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button