کیا دس ارب کا طیارہ مریم نواز کی سیاسی لیںڈنگ کراے دے گا؟
یہ کونسی فائلیں ہیں؟ تجزیہ نگار اس حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ وہ فائلیں جو کسی حکومت کے غیر مقبول ہونے کے بعد سامنے آتی ہیں۔

مریم نواز کی پنجاب حکومت جو اشتہار سازی اور نئے پراجیکٹس کے فیتے کاٹ کر انتہائی مشہور ہونے کی دعویدار رہی ہے اب تنقید کی زد میں ہے۔
ناقدین کی تنقید کے نشتر تو پہلے ہی ان کی طرف رہے ہیں لیکن اب کی بار ان کے قریبی سمجھے جانے والے نیوز چینلز اور صحافیوں نے بھی ان کے خلاف محاذ سنبھال لیا ہے۔
دس ارب کا طیارہ ہو یا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ماورائے عدالت کارروائیوں پر تنقید، تجزیہ نگار اب کھل کر میڈیا پر بات کرنے لگ گئےہیں کہ مریم نواز کی فائلیں بننا شروع ہو گئی ہیں۔
یہ کونسی فائلیں ہیں؟ تجزیہ نگار اس حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ وہ فائلیں جو کسی حکومت کے غیر مقبول ہونے کے بعد سامنے آتی ہیں۔
انہی فائلوں میں درج نکات میں اس حکومت کے سربراہ اور دیگر بڑے ناموں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔
دس ارب کا طیارہ اور مریم نواز کی سیاسی لینڈنگ:
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے لئے دس ارب کا طیارہ لئے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے گرد بیٹھنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
یہ خبر سامنے آئی تو اس پر وزیر اطلاعات پنجاب کی ممکنہ غلط بیانیوں نے مریم حکومت کو میڈیا ٹرائل کے سامنے لا کھڑا کیا۔
نجی نیوز چینل جو کہ حکمران خاندان کا انتہائی قریبی سمجھا جاتا ہے وہاں پرائم ٹائم شو میں شاہ زیب خانزادہ نے اس جہاز کے خریدے جانے پر پروگرام کر ڈالا جو کہ سیاسی پیشن گوئی کرنے والوں کیلئے حیران کن تھا۔
اسی طرح حیران کن طور پر اس تنقید میں حصہ لینے والوں میں صحافی حسن ایوب اور انصار عباسی جیسے نام بھی شامل تھے جو بہت کم ہی حکمران خاندان کے خلاف زبان کھولتے ہیں۔
صحافی منصور علی خان اور سید ذیشان عزیز نے بھی اس معاملے پر کھل کر بات کی جس سے یہ تاثر گیا کہ وہ مریم نواز جن کی حقیقی ویڈیو پوسٹ کرنے پر بھی نجی نیوز چینل کے صحافی خرم اقبال کو کارروائی کرنے کا سامنے کرنا پڑا، ان کے خلاف ایسے کھلم کھلا ٹرانسمیشن کیا ہوا کی تبدیلی ہے جو مریم حکومت کی سیاسی لینڈنگ کرا دے گی۔
سی سی ڈی اور مریم نواز:
سی سی ڈی اپنے قیام کے بعد سے ہی ماورائے عدالت قتل، ایک ہی جیسی ایف آئی آرز اور دیگر غیر قانونی معاملات پر تنقید کی زد میں ہے ۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جس دن مریم نواز حکومت کے خلاف ہوا چلی تو یہ کیس ان کے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔
اس معاملے پر شاہ زیب خانزادہ نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر مریم نواز حکومت پر تنقیدی پروگرام کر ڈالا۔
ایک ہی جیسی ایف آئی آرز، ماورائے عدالت قتل اور بے گناہوں کے مارے جانے جیسے الزامات کو واضح کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے پنجاب حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
صحافی سید ذیشان نے بھی انکشاف کیا کہ مریم نواز کی فائلیں بننا شروع ہو گئی ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑی فائل سی سی ڈی کے 900 سے زائد قتل۔
مریم نواز کے خلاف فائلیں بننا شروع ہو چکی ہیں اور ان کی جیل یاترا کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ ان میں سب سے بڑی فائل CCDکی جانب سے کیے گئے 900 قتل اور پھر اُنہوں نے جہاز خرید لیا ہے۔ یہ سب دیکھ کر طاقور حلقے ہنستے ہیں ہمارے پاس اس کو کنٹرول کرنے کی ایک اور فائل آگئی ہے، سید ذیشان pic.twitter.com/UCiCvDaIxN
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) February 21, 2026
منصور علی خان نے بھی اس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہوا خلاف چلی تو سی سی ڈی کا مسئلہ بڑا بن سکتا۔
کیا مریم نواز کی سیاسی لینڈنگ قریب ہے؟
ہر سیاسی جماعت اپنے دورِ حکومت میں کچھ بلنڈر کرتی ہے۔ جب اس حکومت کی طاقت ور حلقوں سے بگڑتی ہےتو یہی بلنڈر کیسز کا روپ دھار کر اسی حکومت کو احتساب کی راہ میں لا کھڑی کرتی۔
یوں معلوم ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ مریم حکومت کے خلاف ہوا چلنا شروع ہو رہی ہے۔ کیونکہ وہ میڈیا جہاں کبھی ان کی صرف تشہیر ہی ہوا کرتی تھی وہاں اب تنقید شروع ہو گئی ہے۔ اور تنقید کرنے والوں میں اپنے بھی شامل ہیں جو کسی انہونی کی خبر دیتے ہیں۔



