اہم خبریںپاکستان

تمغہ پانے والے صحافی مزمل سہروردی کا فیک ٹویٹ پر شو، کیا پیکا لگے گا؟

مزمل سہروردی ثناء کیوان کے ساتھ اپنے شو میں شریک تھے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے منسلک ایک پیروڈی اکاؤنٹ کی ٹویٹ پر شو کے کئی منٹ صرف کر ڈالے۔

ایک طرف حکومت پر درست تنقید کرنے پر آپ کے اہلخانہ اور آپ غیر محفوظ ہو جاتے ہیں اور آپ پر پیکا ایکٹ لگ جاتا ہے تو وہیں دوسری جانب آپ حکومت کی تعریفوں کے پل باندھیں، زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگ جائیں، آپکو اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

صرف ایوارڈ نہیں، آپ غلط خبریں پھیلائیں یہ سرکاری ٹی وی پر بیٹھ کر تقسیم کی سوچ کو پروان چڑھائیں، نہ آپ پر پیکا لگے گا اور نہ ہی آپکو آف ایئر کیا جائے گا۔

ایسا ہی ایک شاہکار گزشتہ رات بھی دیکھنے کو ملا جہاں ایک مشہور نجی نیوز چینل پر پرائم ٹائم شومیں حال ہی میں تمغہ پانے والے صحافی مزمل سہروردی نے فیک ٹویٹ پر پروگرام کر ڈالا ۔

اس میں چینل کی ریسرچ ٹیم کو بھی داد دینا پڑے گی جسے ایک فیک اور اصل ایکس اکاؤنٹ کے درمیان واضح طور پر لکھا ہونے کے باوجود بھی فرق نظر نہ آیا۔

 

مزمل سہروردی کا فیک ٹویٹ پر شو:

مزمل سہروردی ثناء کیوان کے ساتھ اپنے شو میں شریک تھے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے منسلک ایک پیروڈی اکاؤنٹ کی ٹویٹ پر شو کے کئی منٹ صرف کر ڈالے۔

مولانا فضل الرحمان سے منسوب اس اکاؤنٹ میں باقاعدہ طور پر لکھا گیا ہے کہ یہ پیروڈی اکاؤنٹ ہے یعنی کہ اصل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وہ شخصیت جسے صدارتی ایوارڈ دینے پر آج بھی عارف علوی فخر کرتے ہیں

اس ٹویٹ میں لکھا گیا تھا ” خیبرپختونخوا کی عوام ترقی خوشحالی ہسپتال سڑکیں سکول چاہتی ہے ، ادھر وزیر اعلیٰ اپنی جماعت کی سیاست سے باہر نہیں ا رہا، 6 کروڑ پختونوں کے ٹیکس کا پیسہ تحریک انصاف کی ذاتی سیاست پر لگایا جارہا ہے، آپس کی لڑائی سے صوبہ لاوارث ہوگیا ہے، تحریک انصاف سے اتحاد پر جمعیت نظر ثانی کرے گی۔”

جب یہ ٹویٹ چینل کی سکریں پر بھی چلایا جارہا تھا تب بھی اس پر واضح طور پر پیروڈی اکاؤنٹ لکھا دکھائی دے رہا تھا۔
تاہم اس فیک ٹویٹ پر تجزیہ فرماتے ہوئے تمغہ پانے والے صحافی مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ مولانا کا یہ ٹویٹ مولانا کو صاف انکار ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کی حمایت چاہ رہی ہے تاکہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جاسکے۔

تمغہ پانے والے صحافی کا فیک ٹویٹ پر شو، شدید تنقید:

مزمل سہروردی کا کلپ سامنے آنے پر صحافی برادری اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

صحافی عدیل راجہ نے لکھا کہ ” پاکستانی صحافت کے زوال کی کہانی۔۔ ان جناب کو ابھی تمغہ بھی ملا ہے۔ شو میں پندرہ منٹ تک یہ فیک ٹویٹ چلا کر ڈسکس کرتا رہا۔ ہم ٹی وی کے مالکان کو اسلام آباد کے پلاٹوں پر ہاتھ صاف کرنے سے فرصت ملے تو اس آڑو کو بھی چیک کریں۔”

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "ایک عظیم شخص نے انکے بارے میں کہا تھا کہ ان میں زیادہ تر لوگ پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں اور نا ہی یہ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button