ایک ایسے دور میں جب بچوں کو موبائل سے الگ کرنا مشکل ہو گیا ہے، پاکستان سمیت اسلامی دنیا میں بچوں کیلئے کانٹینٹ/ مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایسا نہ ہونے سے بچوں کو متبادل کارٹون اور ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں جو کہ غیر مسلم ممالک میں ترتیب دی جاتی ہیں اور ان کو دیکھ کر بچوں کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ دین سے رغبت بھی کم ہو جاتی ہے اور بچے بھگوان جیسے الفاظ زبانوں پر لے آتے ہیں، اور بتوں کیلئے ترتیب دیئےگانے یاد کرتے گنگناتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایسے دور میں بچوں کی تریبت کیلئے کارٹونز پر مبنی ایک چینل دعوت اسلامی کی جانب سے لانچ کیا گیا ہے جسے کڈز لینڈ (Kids Land) کا نام دیا گیا ہے اور یہ تربیت پر مبنی مواد شیئر کرتا ہے۔
اس چینل کو عوامی سطح پر بہت پذیرائی مل ہے اور اس چینل کے اب تک 7۔7 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا پولیس کے میمز پر مبنی مہم جسے بہت پسند کیا جارہا ہے
دعوت اسلامی کے سوشل میڈیا کو دیکھنے والے انیس نامی نوجوان نے ڈاکٹر عفان قیصر کے ساتھ ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ دعوت اسلامی کی جانب سے ترتیب دیا جانے والا یہ چینل مونیٹائزڈ بھی نہیں ہے۔ یعنی کہ اس کا مقصد صرف تربیت ہے۔
دعوت اسلامی کے سوشل میڈیا کو دیکھنے والے انیس نے مزید بتایا کہ بچوں کیلئے کڈز لینڈ کا چینل ایک چھوٹا سا کارنامہ ہے۔ اس کے علاوہ مدنی چینل بھی دنیا کے کئی ممالک اور زبانوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
دعوت اسلامی کے سوشل میڈیا دیکھنے والے انیس نے مزید بتایا کہ وہ مدنی چینل سے کمائی کی بجائے اس پر کروڑوں روپے خود صرف کر رہے ہیں تا کہ دین کی تبلیغ کا کام کیا جاسکے۔
یوں دعوت اسلامی کی طرف سے ترتیب دیا گیا یہ کڈز لینڈ چینل نہ صرف بچوں کیلئے نہ صرف تفریح کا باعث ہے بلکہ اس سے ان تمام منفی چیزوں سے بچنے کا امکان بھی موجود جنہیں انڈین یا انگلش کارٹون دیکھنے سےبچوں کی تربیت میں بطور خلل دیکھا جارہا تھا۔