کنزا ہاشمی کا ڈائی ہارٹ فین ان کے لئے کیا سپیشل کرتا ہے؟
اداکارہ کنزا ہاشمی کا عمران اشرف کے شو میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کوئی ایسا ڈائی ہارٹ مداح جسے آپ کبھی نہیں بھول سکتیں۔

پاکستانی کی ڈامہ انڈسٹری پر اس وقت چھائے ہوئے ڈراموں میں سے ‘ہم ٹی وی’ پر ڈرامہ سیریل ‘لیڈر’ بہت پسند کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامہ میں خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی رباب کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
رباب کے مدمقابل منصور کا کردار نبھانے والے اداکار علی رضا بھی اپنی ایکٹنگ سکلز کا لوہا منوا رہے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی آن سکرین کمیسٹری کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
جب بھی کوئی ڈرامہ مقبول ہوتا ہے تو اس کا مرکزی اداکار نبھانے والی اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مداحوں سے بھر جاتا ہے اور ٹی وی چینلز پر بھی ایسی اداکاراؤں کو انٹرویو کیلئے بلایا جاتا ہے کیونکہ یہ سامعین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کا بڑا ٹرک تصور ہوتا ہے۔
اس دوران دیئے گئے انٹرویوز میں اینکر اور سامعین کا یہ فوکس ہوتا ہے کہ یہ خوبرو اداکارہ اپنے دل کا حال بتائیں۔
ڈرامہ سیریل لیڈر کی رباب کا ابھی ایسا کوئی انٹرویو تو سامنے نہیں آیا تاہم کنزا ہاشمی کا کچھ عرصہ پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن رہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے ڈائی ہارٹ فین کا ایک قصہ سنایا تھا جس نے سامعین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی تھی۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایک ڈیلیوری بوائے ان کا مداح ہے اور وہ ہمیشہ ان کے لیے کچھ نہ کچھ تحفہ لے کر آتا ہے۔
اداکارہ کنزا ہاشمی کا عمران اشرف کے شو میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کوئی ایسا ڈائی ہارٹ مداح جسے آپ کبھی نہیں بھول سکتیں۔
کنزا ہاشمی کا ڈائی ہارٹ فین کیا سپیشل کرتا ہے؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکا کہ ایک فین جو ڈیلیوری بوائے ہے وہ اتنا اچھا انسان ہے جب جب اس کو پتا چلتا ہے کہ میرا آرڈر آیا ہے اور اب میں یہ پہنچانے جاؤں گا تو وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ میرے لیے لے کر آتا ہے۔کنزا ہاشمی نے بتایا کہ وہ مداح ان کے لیے کبھی آئسکریم، کبھی جوس لے کر آتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق اگر وہ گھر پر نہیں بھی ہوتی ہیں، آرڈر وصول کرنے والے شخص سے فین کہتا ہے کہ یہ ’میڈم‘ کو دیجئے گا یہ ان کے لیے میں اپنی خوشی سے لایا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ جتنے بھی میرے ابھی تک ایڈریس تبدیل ہوئے ان سب پر وہ اب تک آیا ہے۔
ایک سوال جس میں کنزا ہاشمی سے پوچھا گیا کہ یک طرفہ محبت بارے انکا کیا خیال ہے کے جواب میں کنزا ہاشمی کا کہنا تھا کہ محبت بہت اچھی چیز ہے لیکن اب تک انہیں ایک بار محبت ہوئی ہے اور وہ دو طرفہ محبت ہے۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ انہیں یک طرفہ محبت نہیں ہوئی۔
ایک سوال میں اینکر نے ان سے پوچھا کہ آپ کے بھی کئی فین آپ سے یک طرفہ محبت کرتے ہیں، اس کو کیسے ڈیل کرتی ہیں۔ جواباً ادکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ جو بھی ان سے ملے وہ ان سے اچھے سے ملوں تا کہ کسی کا دل نہ دکھے۔



