اہم خبریں

ہانیہ عامر کا کرش کون؟

پاکستانیوں کا نیشنل کرش ہانیہ عامر کا کرش کون ہے، اداکارہ نے پردہ اٹھا دیا۔

عید شوز میں سب سے زیادہ شوبز سٹارز کو بلایاجاتا ہے جو موقع کی مناسبت سے دل کھول کر بات کرتے ہیں۔

چند روز قبل عید قربان کے حوالے سے نجی چینل کے انٹرٹینمنٹ شو مذاق رات میں ہانیہ عامر نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے دل کھول کر سوالوں کے جوابات دیئے۔

دوران انٹرویو ہانیہ عامر نے انکشاف کیاکہ ان کا دل بھی ٹوٹ چکا ہے۔ تاہم ہانیہ کا کہنا تھا کہ وہ دل ٹوٹنے کے معاملات سے نمٹنا جانتی ہیں۔

ہانیہ عامر کا کرش کون؟

شو کے دوران ہانیہ  سے سوال ہوا کہ وہ تو پاکستانیوں کی نیشنل کرش ہیں، لیکن ہانیہ عامر کا کرش کون ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو کوئی نہیں تاہم وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں جب انہیں اپنے ایک کلاس فیلو پر کرش تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس کے بعد پڑھائی میں مصروف ہو گئیں اور کام میں لگ گئیں اور کام میں اتنا رش تھا کہ کرش نہیں ہوپایا۔

انہوں نے بتایا کہ اب اس کی شادی ہو چکی ہے اور وہ اسکا نام نہیں لینا چاہتی کیوں کہ سب پہچان جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیاکہ اس لڑکے سے ان کی ابھی بھی دوستی ہے۔

 

مزید پڑھیں: حبا بخاری کو مداحوں سے کیا گلہ ہے؟

 

یک طرفہ محبت پر ادکارہ ہانیہ عامر کیا کہتی ہیں؟

 

شو میں ان سے یک طرفہ محبت کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یک طرفہ محبت نہیں ہوتی چاہیے کیونکہ محبت کا مزہ ہی تب آتا ہے جب دوسرا شخص بھی پیار دے ورنہ یہ وقت کی بربادی ہے۔

اس پر اینکر عمران اشرف نے ان سے پوچھا کہ جو لاکھوں لوگ آپ سے یک طرفہ محبت کرتے ہیں اس کا کیا؟ ہانیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیار کرنے والے شائقین کو پیار کا جواب بھی تو دیتی ہیں۔

ہانیہ نے شو میں انکشاف کیا کہ وہ اور اینکر عمران اشرف ماضی میں ایک ہی سکول میں پڑھ چکے ہیں اور دونوں کو انکی حرکتوں کی وجہ سے سکول سے نکالا بھی جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button