
انگلینڈ کے مدینہ اسلامک سینٹر شیلٹن ،سٹوک آن ٹرینٹ میں رمضان کی ستائیسویں شب اور تکمیل قرآن کی مناسبت سے روح پرورمحفل کا انعقاد کیا گیا۔ ستائیسویں شب کی اس خصوصی محفل کی صدارت علامہ طارق نعیم ہجویری نے کی۔
تقریب میں مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری برہان نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا۔ جس کے بعد ثناء خوان مصطفےٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقد میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔
اس موقع پر بچوں نے بچوں نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بار گا اقدس میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ بچوں کے نعتیہ کلام نے تقریب کی فضاء کو مزید پرنور کیا جبکہ حاضرین محفل نے آقاۓ دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں درودوسلام کے نذرانے بھی پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔
مزید پڑھیں: کامیاب معاشرے کی تشکیل کیلئے قرآنی آیات
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ نعیم طارق ہجویری نے شبِ قدر کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لیلتہ القدر کا خصوصی تحفہ عطاء کیا جس کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ ان مبارک گھڑیوں کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ کی رحمت کے طلبگار بنیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مبارک شب امت محمدیہ کو عطا کرتے ہوئے اللہ رب العزت نے فرمایا کہ میرے محبوب آپکا جو امتی اس ایک رات میں عبادت کر لےگا، انہیں گزشتہ قوموں کو لوگ جو سالہا سال عبادت کرتے تھے اس سے بڑھ کر اس ایک رات کاثواب 83 سال کی عبادت سے زائد دوں گا۔
رمضان کی ستائیسویں شب کی اس محفل کے اختتام پر علامہ نعیم طارق ہجویری نے خصوصی دعا کرائی جس میں انہوں نے امت مسلمہ خصوصاً فلسطین کے مسلمانوں پر جاری مظالم پر اللہ رب العزت سے رحمت طلب کرتے ہوئے انہیں مظالم سے نجات عطاء فرمانے کی دعا کرائی۔محفل کے اختتام پر حاضرین میںقرآنی نسخے بھی تقسیم کیئے گئے۔
One Comment