
یورک ایسڈ (Uric Acid) کی مقدار میں اضافہ انسانی جسم میں کئی بیماریوں کا مؤجب بنتا ہے جس میں سے سب سے خطرناک گردے کی بیماریاں اور گاؤٹ کی بیماری ہے۔
گاؤٹ میں یورک ایسڈ آپ کے جوڑوں میں جمع ہو جاتا ہے اور درد اور سوزش کا باعث بنتا ہے۔
یہ درد نا قابل برداشت ہوتا ہے اور سخت پرہیز اور ادویات سے یورک ایسڈ کی سطح کو کم کیا جاسکتا ہے۔
لیکن آج ہم ایسے سات قدرتی طریقے دیکھیں گے جن پر عمل کر کے آپ یورک ایسڈ لیول کو نیچے لے کر آسکتے ہیں۔
پانی کا زیادہ استعمال:
پانی کا زیادہ استعمال جسم سے یورک ایسڈ کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔ روزانہ 8 سے 16 گلاس پانے پینے سے یورک ایسڈ آپ کے جسم سے جلدی نکل جائے گا۔
تاہم پانی کا استعمال اپنے ماحول کے حساب سے کریں۔
اس کے علاوہ ہربل گرین ٹی ، میٹھے کے بغیر فروٹ جوس اور لیموں پانی بھی اس میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
وٹامن سی کی مقدار میں اضافہ کریں:
پانی کے ساتھ وٹامن سی کی مقدار میں اضافہ بھی آپ کے جسم سے اس فاسد مادے کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔
وٹامن سی سے بھر پور سبزیاں اور پھل جیسا کہ لیموں، سٹرابری، مالٹوں وغیرہ کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور قدرتی طریقے سے اس خطرناک ایسڈ سے نجات پائیں۔
پیورین پر مشتمل خوراک کھانا کم کریں:
پیورین نامی مادے ہماری روز مرہ استعمال کے کئی کھانوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ مادے ٹوٹ کر یورک ایسڈ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
بڑا گوشت، مچھلی، کچھ دالیں، زیادہ چینی والے کھانے پیورین کا ذریعہ ہوتے ہیں۔
اس کے برعکس کم پیورین والے پھل اور سبزیوں کا استعمال کر کے آپ جلد یورک ایسڈ سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
وزن میں کمی لائیں:
بعض اوقات وزن زیادہ ہونا بھی ہمارے یورک ایسڈ میں اضافے کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہم اپنی خوراک میں غیر محتاط ہیں۔
اگر آپکا وزن زیادہ ہے تو اس میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ یہ یورک ایسڈ کے علاوہ دیگر بیماریوں سے نجات میں بھی معاون ہو گا۔
چہل قدمی، دوڑنا، سائیکلنگ یا سوئمنگ کرنا یا کسی ایسے کھیل کا حصہ بننا جس میں آپ کی جسمانی ورزش ہو، یورک ایسڈ کی کمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: وہ پانچ نشانیاں جو گردے خراب ہونے پر سامنے آتی ہیں، لیکن ہم نظر انداز کرتے
چیری اور بیری کا استعمال کریں:
چیری اور بیری میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری مرکبات ہوتے ہیں جو کہ یورک ایسڈ کو کم کرنے اور اس کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والے شدید ترین جوڑوں کے درد (گاؤٹ) کیلئے بھی دوا کا کام کرتے ہیں۔
آپ تازہ یا فریز کی گئی چیری اور بیری کھا سکتےہیں یا ان کا بغیر چینی کے جوس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
چند قدرتی نسخے:
اس کے علاوہ چند قدرتی نسخوں کا استعمال بھی اس بیماری سے نجات میں مددگار ہوسکتا ہے۔ سیب کا سرکہ اور لیموں پانی آپ کے جسم سے اس فاسد مادے کے جلد اخراج کا باعث بنتا ہے۔
اسی طرح ہلدی اور ادرک جو کہ سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات رکھتی ہیں
ایک ماہ تک ان ہدایات پر عمل کرنے سے آپ یورک ایسڈ لیول کو قدرتی ذریعے سے کم کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیں دوا کبھی غذا کے ذریعے کئے جانے والے علاج کا متبادل نہیں ہوتی۔ ادھر دوا چھوڑی اور ادھر مسئلہ دوبارہ شروع۔
اس کے برعکس غذا کے ذریعے ہونے والے علاج کو معمول کا حصہ بنا لینے سے ہم یورک ایسڈ سے مکمل طور پر چھٹکارا پا سکتے ہیں۔