پاکستان حکومت اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا اعلان کرے، سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ان کی گرفتاری کا اعلان کرے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف کرمنل کی طرف سے نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے پر پاکستان حکومت بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا ناصرف اعلان کرے بلکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رجسٹریشن ختم کرنے کی قراداد پیش کرے کیونکہ اسرائیل ایک قابض اور ناجائز ریاست ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ لبنان جنگ بندی معاہدہ ایک بار پھر اسرائیل کی مزاحمت کاروں کے سامنے شکست کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے (آئی سی سی) نے 21 نومبر کو نتن یاہو (اسرائیلی وزیراعظم ) اور یوآو گیلنٹ (سابق اسرائیلی وزیر دفاع ) کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھےجس کے بعد سے یہ سوال پیدا ہونا شروع ہوا ہے کہ کیا نتن یاہو گرفتار ہو سکتے ہیں؟ اور اگر ہوں گے تو یہ کیسے ممکن ہو گا؟
مزید پڑھیں:عالمی فوجداری عدالت سے وارنٹ گرفتاری، کیا نتن یاہو گرفتار ہو سکتے؟
المی فوجداری عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد اب قانون کے مطابق نتن یاہو کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے کیونکہ آئی سی سی (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ) کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرنے والے 124 ارکان اس بات کے پابند ہیں کہ انہوں نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کرانا ہے۔
اس کے بعد اگر نتن یاہو ان ممالک میں سے کسی ایک کی سرزمین پر بھی جاتے ہیں تو وہ ملک معاہدے کے تحت اس بات کا پابند ہو گا کہ اسے نتن یاہو کو گرفتار کرنا ہے۔
تاہم انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے 124 رکن ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ یوں پاکستان صرف رسمی اقدامات تو کر سکتا ہے لیکن عملی اقدامات کرنا ممکن نہ ہوگا۔
One Comment