پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خبر کا اعلان کردیا ہے کہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بلکل مفت دیکھ سکیں گےیہ خبر سنتے ہی شائقین میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے . واضح رہے کہ یہ میچ اس وقت پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، اور آج میچ کا تیسرا روز ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا یہ موقع آخری دو دنوں کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ اس خوشخبری کا مقصد کرکٹ کے شوقین افراد کو اس میچ میں شامل ہونے کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے۔ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے تماشائیوں کو صرف اصل شناختی کارڈ یا بے فارم ساتھ لانا ہوگا ۔
مزید پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کا میچ کراچی میں کیوںنہیں ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جن شائقین نے پہلے سے ٹکٹس خرید لیے ہیں ان کوخریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی اور صرف اتنا ہی نہیں پی سی بی نے شائقین کی سہولت کے لیے دو روٹس پر مفت شٹل سروس چلانے کا بھی انتظام کیا ہے، جس سے اسٹیڈیم تک پہنچنے میں آسانی رہے گی۔
یہ ٹیسٹ میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا حصہ ہے، جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ یہ شاندار اقدام کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑ ی خوشخبری ہے اور اس کے ذریعے پی سی بی نے کرکٹ کے شوقین افراد کو بہترین موقع فراہم دینے کی بھرپور کوشش کی ہے جو قابل ذکر ہے۔