اہم خبریںپاکستانسیاست

سوشل میڈیا وار میں انڈیا کو شکست دینے والی جماعت کون؟ اعداد و شمار آگئے

ڈی جی آئی ایس پی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر نوجوانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ان نوجوانوں کے مقروض ہیں جو سائبر اور انفارمیشن کے محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بنے۔

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک نیوی اور پاک ایئر فورس کے ترجمانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے انڈیا کے ساتھ ہونے والے حالیہ تنازعہ میں پاکستان کی برتری کو  ثبوتوں کے ساتھ پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک ایئر فورس اور پاک نیوی کے ترجمانوں نے ہندوستان کے خلاف جوابی کارروائی پر پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے حقائق رکھے اور سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

اس دوران ایک موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ساتھ کھڑے ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کا بلاتفریق شکریہ ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر نوجوانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ان نوجوانوں کے مقروض ہیں جو سائبر اور انفارمیشن کے محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بنے۔

اس کے بعد یہ بحث چل نکلی کے کیا یہ بیان پی ٹی آئی کی نوجوانوں سے متعلق تھا؟ کیونکہ پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ تھا کہ ان کی سوشل میڈیا وارئیرز نےسوشل میڈیا وار (Social Media War ) میں انڈیا کو  دھول چٹائی۔

جبکہ دوسری جانب حکومتی جماعت مسلم لیگ ن اس دعوے کا انکار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دہشت گرد اور جنگ کے دوران ہندوستانی آلہ کار بننے جیسے الزامات لگا رہی تھی۔

اس بحث کا مؤثر جواب دینے کیلئے سوشل میڈیا اینالیٹکس کے ماہر سمجھے جانے والے عاشر باجوہ نے ایک رپورٹ ترتیب دی ہے جس میں دونوں پارٹیوں کے سوشل میڈیا کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا کے محاذ پر کون کامیاب رہا، پی ٹی آئی یا مسلم لیگ ن؟

 

عاشر باجوہ کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں دیکھا گیا کہ جنگی حالات کے دوران 8 سے 12 مئی کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن میں سے کس کا رد عمل مؤثر رہا۔

 

Image

 

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا جنگ میں انڈیا کی شکست کا باعث کیسے بنا

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے 641 پوسٹ کی گئیں جس میں سے 198 پوسٹ اوریجنل تھیں۔

پی ٹی آئی آفیشل کی ان پوسٹ پر 5 کروڑ 42 لاکھ 54 ہزار 758 ویوز آئے جبکہ ہر اوریجنل پوسٹ پر اوسطاً 1 کروڑ 29 لاکھ 20 ہزار ویوز آئے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس دوران 184 پوسٹ کی گئیں جس میں سے 123 اوریجنل پوسٹ شامل تھیں۔

مسلم لیگ ن کی پوسٹس کو 2 کروڑ 45 لاکھ 66 ہزار 776 ویوز ملے جس میں ہر اوریجنل پوسٹ کو تقریباً 15 لاکھ 97 ہزار اوسطاً ویوز ملے۔

یہاں بات صرف زیادہ پوسٹ کرنے یا ویوز لینے کی نہیں، بات یہ قابل ذکر ہے کہ ان پوسٹ میں لکھا کیا گیا اور پاکستان کا مقدمہ کیسے لڑا گیا۔

 

کلیدی الفاظ یا کی ورڈز (Keywords) کا تقابلی جائزہ:

یہ تقابلی جائزہ پوسٹ میں الفاظ کئے گئے کلیدی الفاظ (یعنیٰ کہ کی ورڈز Keywords) کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

  •  "پاکستان” کا ذکر پی ٹی آئی نے 386 پوسٹس میں کیا جنہیں 2 کروڑ 96 لاکھ ویوز ملے، جبکہ PMLN نے 114 پوسٹس میں کیا جنہیں 2 کروڑ 20 لاکھ ویوز حاصل ہوئے۔
  • "زندہ باد” کا استعمال پی ٹی آئی نے 83 پوسٹس میں کیا (48 لاکھ ویوز) جبکہ PMLN نے 37 پوسٹس میں (69 لاکھ 70 ہزار ویوز) یہ لفظ استعمال کیا۔
  • "بھارت” کا ذکر پی ٹی آئی نے 111 مرتبہ کیا (98 لاکھ ویوز) اور PMLN نے 77 بار (37 لاکھ 99 ہزار ویوز)۔
  • "مودی” کا ذکر پی ٹی آئی نے 45 پوسٹس میں کیا جنہیں 35 لاکھ 77 ہزار ویوز ملے، جبکہ PMLN نے صرف 2 پوسٹس میں اس کا ذکر کیا جنہیں محض 10 ہزار ویوز ملے۔

نتیجہ:

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا وار (Social Media War) میں  پاکستان کا مقدمہ اچھے انداز میں لڑا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کو یہ بیانیہ بنانے کیلئے کوئی سرکاری وسائل حاصل نہ تھے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس حکومتی وسائل بھی میسر تھے جنہیں ممکن ہے استعمال میں لایا گیا ہو لیکن نتائج پی ٹی آئی کے مقابلے میں برعکس رہے

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button