سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل ہوئی آسان

واٹس ایپ صارفین کو اس وقت مسئلہ درپیش آتا ہے جب تصاویر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔

اگر آپ کوئی ایسا موبائل رکھتے ہیں جس کا کیمرہ اچھا ہے تو سمجھیں آپ کی زندگی اجیرن بن گئی۔ اب دوستوں کا کہیں میل میلاپ ہو تو آپ فوٹو گرافر کا کام کریں گے۔

اس کے بعد گھر پہنچتے ہی  موبائل چیک کریں گے دوستوں کی کالیں ، مسیجز کا انبار لگا ہوگا اور ایک ہی مطالبہ ہوگا، "بھائی ایونٹ کی تصویریں واٹس ایپ کر دے”۔

آپ اپنی پوری محنت لگا کر ایک ایک دوست کو اس کی تصاویر سینڈ کریں گے تو اس کے بعد شکوے شکایتوں کا وقت  شروع ہو جائےگا۔

دوست کہیں گے ، "بھائی یہ وہ تصویر نہیں جو تو نے کھینچی تھی، اس کی کوالٹی خراب ہو گئی ہے۔ مجھے ایچ ڈی تصویر بھیج یا تصویر ڈاکیومںٹ فارمیٹ بھیج۔”

تصویر پر کوئی کمپرومائز نہیں اس لئے کچھ دوست آپکو ای میل تک بھی کرنے کی درخواست کریں گے۔

یہ الگ قسم کی سردردی ہے۔ لیکن اب آپکو ایسا کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مشہور مسیجنگ اینڈ میڈیا شیئرنگ ایپ واٹس ایپ اب ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد آپکو تصاویر کی کوالٹی خراب ہونے کا طعنہ نہیں ملے گا۔

 

کوالٹی خراب ہوئے بغیر تصاویر بھیجنے کا واٹس ایپ فیچر:

 

واٹس ایپ نے صارفین کی پریشانی کو بھانپتے ہوئے کوالٹی خراب ہونے کے بغیر تصاویر شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

اس سے قبل عام طور پر ،صارفین کو ایچ ڈی آپشن کو منتخب کرنا پڑتا ہے تاکہ تصاویر کی کوالٹی خراب نہ ہو ۔

اگر یہ آپشن منتخب نہ کریں تو تصاویر کے پکسلز پھٹ جاتے ہیں، جس سے ان کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے واٹس ایپ نے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر تصاویر اور ویڈیوز کو ہائے ڈیفالٹ (یعنی کہ بنا یادہائی کرائے ) ہائی ڈفینیشن (ایچ ڈی) میں بھیجے گا،یعنی صارفین کو ہر تصویر کے لیے الگ سے ایچ ڈی آپشن منتخب کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیچر نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز کی کوالٹی کو بہتر بنانے میں مدد کریں گا بلکہ اسے بھیجنے کا عمل بھی زیادہ آسان اور مؤثر بنادیں گا۔

مزید پڑھیں:اب آپ چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ میسجز بھی کرسکتے

واٹس ایپ صارفین کو یہ سہولت کب دستیاب ہو گی؟

 

یہ نیا فیچر صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ تاہم، یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا، لیکن واٹس ایپ انتظامیہ نے اس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا ہوا یہ اقدام صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے میں اپنا ایک اہم کردار ضرور ادا کرے گا۔

واٹس ایپ نے گزشتہ چند سالوں میں ایک مسیجنگ ایپ سے کئی زبردست فیچر متعارف کرانے تک کا سفر طے کیا ہے اور ہر نئے فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد یہ ایپ مزید ریسرچ اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع کر دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کئی سال گزرنےکے باوجود بھی صارفین میں یکسان مقبول ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button